NEWS
29 July 2017
سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ،جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے خوش آئند ہے ،۔ سید مصطفی کمال
احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے ،سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی ممبران کی قومی خدمات کو خراج تحسین
موجودہ نظام کے تمام اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے
ملک میں مسائل کا انبار ہے نئے وزیر اعظم کے آنے سے بھی عوام کے مسا ئل فوری حل نہیں ہونگے
ملک میں ایسے قانون کی ضرورت ہے جہاں وزیر اعظم کا صرف کرپشن ہی نہیں بلکہ عوامی مسائل حل نہ کرنے پر بھی احتساب کیا جائے۔
ملک میں اگلے انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج ،انتخابی اصلاحات اور نئی حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں ہونے چاہئیں۔
عام انتخابات جب بھی ہونگے پاک سر زمین پارٹی اس میں بھرپور حصہ لے گی۔
(پ ر)سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور پاکستان میں حکمرانوں کے احتساب کا آغازثابت ہو نا چاہیے۔ پانامہ کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے خوش آئیند ہے ، احتساب خالی مسلم لیگ (ن )اور نواز شریف تک نہیں رکنا چاہئے بلکہ دیگر حکمرانوں کا بھی ہونا چاہئے جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا،پاک سرزمین پارٹی عدلیہ کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ملک میں اگلے انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج ،انتخابی اصلاحات اور نئی حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں ہونے چاہئیں۔ عام انتخابات جب بھی ہونگے پاک سر زمین پارٹی اس میں بھرپور حصہ لے گی۔
ان خیالات کا اظہار پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ ملک بھر کے حکمرانوں کے احتساب کی جانب پہلا قدم ہے، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ ہو کر اپنا دفاع کریں،اس فیصلے سے جمہوریت کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام میں جو بھی آئے گا وہ کرپٹ ہو جائے گا کیونکہ موجودہ نظام میں اختیارات اور وسائل صرف وزیر اعظم اور وزیرِ اعلی تک محدود ہیں ،ہم پہلے دن سے یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاناچاہئے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔ ہمیں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں ایک شخص کے جانے سے کوئی فرق نہ پڑے بلکہ ہمارے ادارے اتنے مضبوط ہوں کہ ان کی موجودگی میں کرپٹ انسان بھی چوری نہیں کر پائے، موجودہ نظام کے تمام اداروں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے،ملک میں ایسے قانون کی ضرورت ہے جہاں وزیر اعظم کو صرف کرپشن ہی نہیں بلکہ عوامی مسائل حل نہ کرنے پر بھی احتساب کیا جائے۔ ۔انہوں نے کہاکہ اب اداروں کو پانامہ سے نکل کرعوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، ملک میں اس وقت مسائل کا انبار ہے نئے وزیر اعظم کے آنے سے عوام کے مسا ئل فوری حل نہیں ہونگے بلکہ بجلی ، تعلیم ، صحت،صفائی، کرپشن کا خاتمہ اور معاشی مسائل اپنی جگہ برقرار رہیں گے ، ملک میں اس وقت 1کڑور بچے غیر معیاری خوراک اور صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ذہنی و جسمانی کمزوری کا شکار ہیں جو آگے چل کر ہماری معیشت کو متاثر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے ووٹ کااختیار سوچ سمجھ کراستعمال کریں اور کرپٹ لوگوں کے بجائے ایماندار اور محب وطن لوگوں کو منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اداروں کی مضبوطی کے لئے قانون میں ترامیم اور وسائل اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے قانون سازی ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت چلتی رہنی چاہئے احتساب یہاں نہیں رکنا چاہیے بلکہ ملک بھر میں بالخصوص سندھ میں عوام کے مسائل اور کرپشن پر توجہ کی ضرورت ہے ۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ میں اربوں کے فنڈز کے باوجود ان شہروں کے تباہ حالی اور تھر کے مرتے ہوئے بچوں کی تعداد خود حکمرانوں کی نا احلی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔سید مصطفی کمال نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کی قومی خدمات کو سراہااور خراج تحسین پیش کیا ۔


28 July 2017
وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثارالطاف حسین کی دہشتگردی کی کاروائیوں کے خلاف اقدامات کریں۔ سید مصطفی کمال
ملک مخالف مواد پر ایم کیو ایم کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ،، ملکی خود مختاری اورقومی غیرت کا مسئلہ ہے
وزیر داخلہ برطانیہ،جنوبی افریکا اور بھارت کے حکام کوانکی سر زمین کے پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے پر حقائق سے آگاہ کریں
قاتلوں کی تمام ثبوتوں کے ساتھ گرفتاری پر ڈی جی رینجرز ، افسران، جوانوں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین و مبارکباد
دہشتگردوں کی گرفتاریوں سے عام آدمی کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بڑھا ہے
ماضی میں تعلیمی لحاظ سے اول نمبرکا شہر آج 44ویں نمبر پر آگیا
27 July 2017
سید مصطفٰی کمال، انیس قائم خانی اور وسیم آفتاب کی جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا اویس نورانی سے ملاقات
شاہ احمد نورانی کے ایصال ثواب کیلئے دعا، ملک و قوم کا اہم سرمایہ تھے۔سید مصطفی کمال
پاکستان بالخصوص کراچی کے موجودہ حالات، درپیش مسائل اور آئندہ ہونے والے الیکشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
پاکستانی قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں. سید مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کی کوششوں سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے. سید مصطفی کمال
ہمارے دور میں مثالی ترقی اور عوام کی خدمت کی گئ جس کا سلسلہ عوامی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر شروع کریں گے. سید مصطفی کمال
نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور روزگار فراہم کر کے انہیں بہتر اور محفوظ مستقبل دیں گے. سید مصطفی کمال
کراچی شہر کی کھوئی ہوئی رونقیں بحال کر کے اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے. سید مصطفی کمال
دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، آگے بڑھ کر امن کی شمع روشن کی ہے، ملکی مفاد میں سب سے بات چیت اور مل کر کام کریں گے.سید مصطفی کمال
مہاجروں کا نام لے کر لسانی سیاست نہیں کر رہے، مہاجر نام پر سیاست کرنے والے مہاجروں کے اصل دشمن ہیں. سید مصطفی کمال
فاروق ستار ایم کیو ایم کا سیاسی جبکہ الطاف حسین عسکری ونگ چلا رہے سید مصطفی
الطاف حسین نے کراچی کو خون میں نہلا دیا اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم کی جگہ کلاشنکوف دے دی. شاہ اویس نورانی


26 July 2017
برطانیہ پاکستان کا اہم دوست ہے لیکن ایک شخص برطانیہ میں بیٹھ کرپاکستان کا نام بدنام کررہا ہے۔ مصطفی کمال
برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن سے بات کی ہے کے الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کا نوٹس لیں، مصطفی کمال
الطاف حسین بزدل انسان ہے وہ وہاں بیٹھ کر ہمارے کارکنون کو مارنے کے آرڈر دیتا ہے
کراچی () پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے کراچی میں متعین برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن اسٹیو کراس مین سے ملاقات کی. اس ملاقات میں پی ایس پی کے سینیر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد اور ممبر نیشنل کونسل صوفیا سعید بھی ان کے ہمراہ تھیں. ملاقات میں انہوں نے الطاف حسین کی دہشتگردی اور پاکستان مخالف عزائم سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے الطاف حسین کی پاکستان دشمن سرگرمیوں کے خلاف درخواست بھی جمع کروائی. بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کو الطاف حسین کی ہدایت پر مارا گیا، الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دیتے ہیں اور پاکستان کے خلاف مغلظات بکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج برطانوی کونسل خانے میں باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے، برطانیہ پاکستان کا اہم دوست ہے اور برطانوی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے کبھی استعمال نہیں ہونے دے گا. انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر الطاف حسین پاکستان کا نام بدنام اور معصوم انسانوں کا خون بہا رہے ہیں لیکن اب پاکستان میں خون نہیں بہے گا کیونکہ الطاف حسین کی خون کی سیاست کو کو دفن کردینگے. انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین 22 اگست کو سیاسی طور پر مر چکے تھے لیکن فاروق ستار اینڈ کمپنی نے پھر الطاف حسین کو زندہ کر دیا. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن ایک ہیں اور الطاف حسین ہی ایم کیو ایم چلا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا سیاسی ونگ ایم کیو پاکستان جبکہ عسکری ونگ ایم کیو ایم لندن ہے. انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے گھر کے باہر پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تھا جس کے بعد الطاف حسین نے اپنا گھر تبدیل کرلیا ہے کیونکہ وہ ایک بزدل انسان ہے لیکن پاک سر زمین پارٹی اب الطاف حسین کو نہیں چھوڑے گی نہ اپنے شہداء کے خون کو معاف کرے گی، ہمارے پاس الطاف حسین کے نئے گھر کا پتہ بھی موجود ہے . انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی الطاف حسین کے خلاف اب اسلام آباد جائے گی ساتھ ہی انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن سے درخواست کی کہ الطاف حسین کی اشتعال انگریزی کا نوٹس لیں.
.
25 July 2017
سید مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سر زمین پارٹی 2018 میں ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، ترجمان پی ایس پی
فاروق ستار کے پیچھے الطاف حسین اور راء (RAW) ہے جبکہ ہمارے ساتھ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طاقت ہے
پاک سر زمین پارٹی کے تر جمان نے کہاکہ راء ایجنٹ الطاف حسین کے سیاسی ونگ کے سربراہ فاروق ستار تواتر کے ساتھ PS 127 اور PS 114 کی مسلسل شکست کے بعد نفسیاتی مریض بن گئے ہیں. اپنے ایک بیان انہوں نے کہاکہ طفاروق ستار کو ذہنی مایوسی سے باہر آنے کے لئے کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے اورفاروق ستار کے پیچھے الطاف حسین اور راء (RAW) ہے جبکہ ہمارے ساتھ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طاقت ہے. انہوں نے کہاکہ سید مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سر زمین پارٹی 2018 میں ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی.


24 July 2017
۲۰۱۸ میں ڈولفن کے نشان کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی سب بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی بتدریج بڑھنے والی جماعت ہے جس میں ہر روز لوگ شامل ہو رہے ہیں مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی ایک رات میں یا چند دنوں میں پاکستان کی بڑی عوامی جماعت نہیں بنی بلکہ کئی مراحل طے کئے ہیں، مصطفی کمال
فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ کر کے الطاف حسین کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیا،مصطفی کمال
ڈولفِن کا انتخابی نشان پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کے لئے اللہ کا تحفہ ہے، انیس قائم خانی
ہمارا انتخابی نشان انسان دشمن نہیں انسان دوست ہے اورڈولفن کا نشان بھٹکے ہوئے انسانوں کو صحیح راہ دکھاتا ہے ،ڈاکٹر صغیر احمد
۲۰۱۸ میں شکست خوردہ عناصر کو گھر تک پہنچائیں گے انیس ایڈوکیٹ
پی ایس پی آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے حصہ لے گی اور اللہ کی مدد سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔ اشفا ق منگی
کراچی ()پاک سر زمین پارٹی کے تحت مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں ڈولفن کے انتخابی نشان کے سلسلے میں تقریب رونمائی منعقدہ کی گئی جس میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ ، وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، افتخار رندھاوم اشفا ق منگی ا سمیت دیگر ذمہ داران وکارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئیپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی بتدریج بڑھنے والی جماعت ہے جس میں ہر روز لوگ شامل ہو رہے ہیں پاک سرزمین پارٹی ایک رات میں یا چند دنوں میں پاکستان کی بڑی عوامی جماعت نہیں بنی بلکہ کئی مراحل طے کئے ہیں،2018میں ڈولفن کے نشان کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی سب بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ تاریخ گواہ ہے کہ1999 میں راتوں رات پارلیمنٹ میں 90 فیصد مینڈیٹ رکھنے والی جماعت اگلے دن سب کچھ کھو بیٹھی تھی اورق لیگ اگلے دن ہی دس سال کے لئے ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آگئی تھی. پھر2008 میں یہی منظر الٹ کر سامنے آیا تھا، پی ایس پی راتوں رات نہیں بنی اس لیے راتوں رات ختم بھی نہیں ہو سکتی ہمارے ساتھ اللہ کی طاقت اور مدد ہے کوئی دنیاوی طاقت پاک سر زمین پارٹی ختم نہیں کر سکتی،.انہوں نے کہاکہ اب تک ہمارے 4 کارکنان کو شہید کیا جا چکا ہے ،ہمارے دو کارکنان کو قصبہ علی گڑھ کے علاقے میں شہید کیا گیا کارکنان کی شہادت پر بھی ہم نے صبر کیا اور کارکنان کومشتعل ہونے سے روکاہم کبھی ہتھیاروں اور قتل و غارتگری کی سیاست نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ ندیم مولانا اور راشد لال کا خون کسی شرابی کے لئے فطرہ، زکوۃ یا کھالیں جمع کرتے ہوئے نہیں بہا ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہم نے یہ خون اللہ کے حضور پیش کیا ہے. انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ کر کے الطاف حسین کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیافاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نہ بناتے تو الطاف حسین کارکنان کو شہید نہیں کروا سکتا تھا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین کا سیاسی ونگ ہے. الطاف حسین کو ان لڑکوں کی بھی لاشیں چاہئیں جن سے وہ کارکنان کو شہید کروا رہا ہے پی ایس پی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈر کر حق کی راہ سے نہیں ہٹے گی تقریب س سے خطاب کرتے ہوئے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ یہ دو لوگوں کی پارٹی ہے یہ واپس چلے جائیں گے آج ان کا باب بند ہو گیا اورڈولفِن کا انتخابی نشان پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کے لئے اللہ کا تحفہ ہے انہوں نے کہاکہ ڈولفِن کا نشان کسی مسلک، مذہب یا لسانی سیاست کا ترجمان نہیں ہے بلکہ ڈولفِن کا نشان پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا ہے توپاکستان کی عوام بالخصوص اردو بولنے والے ڈولفِن پر مہر لگا کر پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنائیں سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہاکہ ہمارا انتخابی نشان انسان دشمن نہیں انسان دوست ہے اورڈولفن کا نشان بھٹکے ہوئے انسانوں کو صحیح راہ دکھاتا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ایس پی بننے سے مینڈیٹ تقسیم نہیں ہوا بلکہ ابھی تو مینڈیٹ تمہارے پاس ہے اورلوگ تمہیں مسلسل نظر انداز کررہے اپوزیشن کرنا آپ کے بس کی بات نہیںآپ نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا لیکن پھر بھی عوام نے آپکو مسترد کردیا ہے تم نشستیں پے در پے ہار رہے ہو ملیر ، اور محمود آباد کے ضمنی انتخابات اس کی بات کی مثال ہیں۔ سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ نے کہاکہ 2018 میں شکست خوردہ عناصر کو گھر تک پہنچائیں گے ، انہوں نے ندیم مولانا اور راشد لال کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی اور ان کے مشن کو لیکر اگے بڑھنے ،عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے خو شی کا دن بھی ہے کیونکہ ڈولفِن ہر اس شخص کی پہچان بنے گا جو ملک میں امن و امان کا خواہاں ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ قائد کا ایک رشتے دار پکڑا گیا تو دنیا بھر میں میسجز کا سلسلہ جاری ہے. مہاجر قوم دیکھ لے ایک رشتے دار پکڑا گیا تو خاموشی اور سناٹا طاری ہے کوئی عام کارکن پکڑا جاتا تو لمبی لمبی تقریریں کی جاتیں تاکہ اس کی لاش ملے انہوں نے موجودہ بلدیاتی نمائندوں گان کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ عشرہ صفائی منانے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ روز صفائی کریں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہہمی کو یقینی بنائیں ان کے پاس اسی بات کا مینڈیٹ ہیں۔. وائس چیئر مین اشفاق منگی نے کہاکہ پی ایس پی آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے حصہ لے گی اور اللہ کی مدد سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔
23 July 2017
کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان پرشدید مذمت۔انیس قائم خانی
دہشتگردی میں ملوث ملک دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ صدر پاک سر زمین پارٹی
ملک دشمن عناصر شہر کا امن تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں ۔
دہشتگردی کے شکار افراد کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے
کراچی میں امن کی راہ میں شہید پولیس و رینجرز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
(پ ر)پاک سرزمین کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور نہتے بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، کراچی کے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئی ہیں اور معصوم شہری قاتلوں کے رحم وکرم پر آگئے ہیں۔کچھ عرصہ سے کراچی میں امن وامان قائم تھا شہر کی رونقیں بحال ہورہی تھیں کہ شہر کراچی میں اچانک نہتے اور معصوم شہریوں کی جانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااور ٹارگٹ کلنگ کاجن دوبارہ بے قابوہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتل آزادی اور دلیری سے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں جنہیں قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ چندروز میں پولیس اہلکاروں سمیت درجن سے زیادہ بے گناہ شہری ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے۔ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداواروں کو دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا کارکنوں کی شہادت میں الطاف حسین ملوث ہے اگراالطاف حسین سمیت تمام ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کراچی کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردعناصر کراچی شہر میں اپنا قبضہ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لہذا سندھ حکومت اور تمام اداروں کو بہت فعال اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے فوری معاوضے کے اعلان اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے۔


20 July 2017
پی ایس پی کے کارکنان کوالطاف حسین کے کہنے پر شہید کیا گیا۔سید مصطفی کمال
برطانیہ کی سر زمین الطاف حسین دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے
میئر کراچی بلدیاتی اداروں میں کرپشن کر کے الطاف حسین کو فنڈنگ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں الطاف حسین پھر مضبوط ہو رہا ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کراچی میں الطاف حسین اور راء کی دہشتگردی کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہے۔
پی ایس پی نے نہ کوئی ہڑتال کی اور نہ ہی کوئی دکان بند کروائی۔
موت اور زندگی الطاف حسین کے ہاتھ میں نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
شہادتیں ہمارا امتحان ہیں ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں
کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں دیں گے
حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مزید واقعات رونما نہ ہوں۔
پی ایس پی کارکنان کی شہادت پرالطاف حسین کے گھر کے باہر 23 جولائی بروز اتوار برطانیہ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
ندیم مولانا اور راشد لال کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ۔
کارکنان قوم اور وطن عزیز کی بہتری کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
جب تک ایم کیو ایم رہے گی الطاف حسین زندہ رہے گا کیونکہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی ہے اور رہے گی۔الطاف حسین کا عسکری ونگ ایم کیو ایم لندن اور سیاسی ونگ ایم کیو ایم پاکستان ہے۔
کراچی () چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ کارکنان کی شہادت پرالطاف حسین کے گھر کے باہر 23 جولائی بروز اتوار برطانیہ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ملک کے معاشی حب کراچی میں الطاف حسین اور راء کی درندگی کے خلاف صرف پاک سر زمین پارٹی دیوار بن کر کھڑی ہے اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مزید واقعات رونما نہ ہوں اور یہ شہر میں آخری ٹارگٹ کلنگ ثابت ہو ساتھ ہی ندیم مولانا اور راشد لال کے قاتلوں کو شہر کا امن خراب کرنے والوں کیلئے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ بھی کیا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پارٹی صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب اور دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موت اور زندگی الطاف حسین کے ہاتھ میں نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے یہ شہادتیں ہمارا امتحان ہیں ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں، ہم ہر امتحان میں سرخرو ہونگے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، پی ایس پی کی جانب سے کارکنان کی شہادت پر کوئی ہڑتال نہیں کی گئی نہ دکان بند کروائی گئی نہ ہی ایک پتھر مارا گیا جبکہ کارکنان جذباتی تھے اور بدلہ لینا چاہتے تھے لیکنہم نے عدم تشدد اور برداشت کو نہیں چھوڑا اور کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہ دیتے ہوئے اس عزم کو دوہرایا کے کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں دیں گے . انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی ایک پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اس کے کارکنان کسی قسم کی مسلح جدوجہد یا سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے. انہوں نے کہا کہ ندیم مولانا اور راشد لال اگر شرابی اور زانی الطاف حسین کے لئے فطرہ، زکوۃ یا کھالیں جمع کرتے ہوئے مارے جاتے تو زندگی اور آخرت برباد ہو جاتی لیکن وہ اس قوم اور وطن عزیز کی بہتری کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں اور یقیناً آخرت میں سرخرو ہونگے، ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے جو مارنے والے ہیں وہ بھی مریں گے. انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اپنے پیغامات میں باقاعدہ لوگوں کو مارنے کی ترغیب اور طریقہ کار بتا رہا ہے اور پی ایس پی کے دو کارکنان کو قصبہ علی گڑھ اورنگی میں الطاف حسین کے کہنے پر شہید کیا گیا. انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ایک انتہائی بزدل انسان ہے جس کے اپنے خاندان کا ملک میں کوئی موجود نہیں بلکہ صرف کارکنان کو مرواتا ہے، ایک بلب کے پھٹنے سے ڈرنے والا شخص لوگوں کو مارنا اور بہادری کا درس دے رہا ہے. انہوں نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تمھاری سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ تم نے تین منٹ چل کر اور ڈانس کر کے دکھایا تم عبرت کا نشان بن چکے ہو. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے نام پر فاروق ستار اینڈ کمپنی کی جانب سے متحدہ قائد کو دوبارہ زندہ کیا گیا اگر ایم کیو ایم پاکستان نہیں بنتی تو یہ شہادتیں نہیں ہوتیں جب تک ایم کیو ایم رہے گی الطاف حسین زندہ رہے گا کیونکہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی ہے اور رہے گی. انہوں نے کہا کہ میئر کراچی آج بھی بلدیاتی اداروں میں کرپشن کر کے الطاف حسین کو فنڈنگ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں متحدہ قائد پھر مضبوط ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے کارکنوں کو روز جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں لیکن ایک کارکن بھی پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا جس کے نتیجے میں الطاف حسین نے کارکنان کو شہید کروایا، الطاف حسین اپنا عسکری ونگ ایم کیو ایم لندن اور سیاسی ونگ ایم کیو ایم پاکستان کی صورت میں چلا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اب الطاف حسین کے ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدو جہد اور مزید تیز کریں گے اور برطانوی سفاتخانے کوالطاف حسین کے خلاف ثبوت پیش کر کے یہ باور کرائیں گے کہ برطانیہ کی سر زمین الطاف حسین دہشتگردی کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،کچھ دنوں میں واقع کی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں گے. انہوں نے کارکنان کو صبر کی تلقین کی اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کا کہا۔
19 July 2017
پاک سرزمین پارٹی کے شہداء سینئر عہدیداران ندیم مولانا اور راشد لال کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہداء کی تدفین میں پی ایس پی چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی اور دیگر ذمہ داران کی شرکت
کراچی والوں کے حقوق کی جنگ لڑنےوالے نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا ہے.مصطفی کمال
الطاف حیسن قاتل اور سانپ ہے جسے اگر دوسروں کے بچے نہ ملیں تو اپنے بچے کھا جاتا ہے.
جن لوگوں کا نام ایم کیو ایم سے جڑا ہے ان میں اور الطاف حسین میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتا .مصطفی کمال
موت سے ڈرنے والا نہیں ہوں ہرنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے، اپنے کارکنان کے ساتھ ان کے درمیان موجود ہوں. مصطفی کمال
الطاف حیسن ایک ایسا بزدل انسان اور قاتل سانپ ہے جو دوسروں کے بچے نہ ملنے پر اپنے بچے کھاجاتا ہے وہاں رہ کر بھی الطاف اپنے لوگوں کو مار رہا ہے لیکن آج ندیم مولانا یا راشد لال کسی شرابی کے لئے پیسے، زکوتہ فطرہ یا کھالیں جمع کرنے کے لئے جان سے نہیں مارے گئے بلکہ کراچی والوں کیلئے پانی بجلی گیس دیگر بنیادی مسائل کے حل کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہید کئے گئے ہیں. ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین سید مصطفٰی کمال نے کراچی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ممبر ندیم مولانا کی نماز جنازہ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئرمین وسیم آفتاب اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے. مصطفٰی کمال نے کہا کہ الطاف حیسن آج بھی قوم کو مرنے اور مارنے کا درس دے رہا ہے اس لئے جن لوگوں کا نام ایم کیو ایم سے جڑا ہے ان میں اور الطاف حسین میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتا کیوں کہ انہی لوگوں کی وجہ سے اب تک الطاف حسین سیاسی طور پر زندہ ہے اور نہ صرف پاکستان کے لئے مغلظات بک رہا ہے بلکہ قوم کے نوجوانوں کو قتل بھی کروا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی ایم کیو ایم کا میئر الطاف حیسن کو پیسے بھجوا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ الطاف حیسن 22 اگست کو سیاسی طور پر مر گیا تھا لیکن جس نے ایم کیو ایم کو بنایا اس نے فاروق ستار اینڈ کمپنی کے زریعے الطاف حیسن کو پھر زندہ کر دیا.انہوں نے کہا کہ ہم ان حالات سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ ہرنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور میں اپنے کارکنان کے ساتھ ان کے درمیان ہوں، ہم نے اس جدوجہد کا آغاز ایک عظیم مقصد اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے کیا ہے جس سے کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے. انہوں نے کراچی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان آپ کے حقوق کی جنگ لڑنے نکلے تھے جنہیں گولیوں سے چھلنی کردیا گیا اس لئے اب یہ عوام کا فرض ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں. انہوں نے کہا کہ جو لوگ قتل میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
بعدازاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک سرزمین پارٹی کے سینئر عہدیدار ندیم مولانا اور راشد لال کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے.
شہید ندیم مولانا کی نمازجنازہ جامع مسجد بنارس اورنگی ٹاؤن نمبر 9 میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی جبکہ شہید راشد لال کی نمازجنازہ جامع مسجد النبوی اورنگی نمبر 1نزد کالی پہاڑی میں ادا کی گئی۔ ان موقعوں پر دونوں شہداء کی تدفین میں پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفٰی کمال، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل اور علاقائی ذمہ داران و کارکنان سمیت شہدا کے عزیز اقارب کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے جسد خاکی گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا فضا سوگوار تھی جبکہ ہر آنکھ اشکبار تھی. شہداء کے گھروں میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جہاں شہداء کے لواحقین اور پی ایس پی کارکنان ایک دوسرے کو گلے لگا کر رو رہے تھے اور ایک دوسرے کو دلاسے دینے کی کوششیں کر رہے تھے۔


18 July 2017
سفاک قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے،وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ
پی ایس پی امن کی پالیسی پر گامزن ہے اور کراچی شہر میں وطن پرستی کے پیغام کو پھیلا رہی ہے
امن ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت ہے۔
عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ندیم مولانا شہید ہو ئے
22 اگست کو اس ملک دشمن غدار وطن اور اس کی جماعت کے خلاف حتمی ایکشن لیا جاتا اور قرار واقعی سزا دی جاتی تو آج یہ واقعہ شائد پیش نہ آتا
دہشت گردی کے واقعات پی ایس پی کے کارکنان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے
ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،ہمارے پارٹی کے رہنماؤں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
مگر اس کے باوجود حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر عہدیداران اشد لال کوشدید زخمی اور ندیم مولاناکو دہشت گردوں نے دن دہاڑے فائرنگ کر کے شہیدکردیا۔ تفصیلات کے مطابق ندیم مولانا اور راشد لال اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے نزدیک اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے قریب سے ان پر فائرنگ کی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ انہیں انتہائی زخمی حالت میں پہلے قطر اسپتال پھر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا لیکن فوری طبی امداد اور ڈاکٹروں کے غفلت کی وجہ سے ندیم مولانا شہید ہو گئے ہیں جبکہ راشد لال موت اور زندگی کی کشمکش میں ضیا الدین اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔ نامعلوم افراد اطمینان کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پی ایس پی کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی امن کی پالیسی پر گامزن ہے اور کراچی شہر میں وطن پرستی کے پیغام کو پھیلا رہی ہے؛ ہماری پالیسی عدم تشدد پر مبنی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے لندن سے تواتر کے ساتھ شرانگیز، ملک دشمن اور تشدد پر اکسانے کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن میں بیٹھا ہوا ملک دشمن اور غدار وطن اپنے دہشت گردوں کے جذبات ابھار کر دہشت گردی کرنے پر اکسا رہا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اگر 22 اگست کو اس ملک دشمن غدار وطن اور اس کی جماعت کے خلاف حتمی ایکشن لیا جاتا اور قرار واقعی سزا دی جاتی تو آج یہ واقعہ شائد پیش نہ آتا۔ یاد رہے کہ 22 اگست کے روز بھی اس غدار وطن نے ملک مخالف نعرہ لگایا اور دھرنے پر بیٹھی ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکنان کو تشدد کر اکسایا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جان سے گیا اور میڈیا ہاؤسز پر حملے ہوئے لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس کے خلاف اور اس دھرنے میں موجود افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ایس پی کے عہدیداروں کے بہیمانہ قتل میں لندن میں بیٹھے ہوئے غداروطن ملک دشمن کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر صغیر احمد نے وفاقی اور صوبائی حکومت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس پی کی پرامن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے؛ ہمارے کارکنان کے اوپر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں اور شہید ہونے والے عہدیداروں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے اور زخمیوں کے علاج میں سستی برتنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کو مستقل کرنے میں پی ایس پی کی قیادت کا بڑا کردار ہے۔دریں اثنا صدر پی ایس پی انیس قائم خانی اور سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے شہید ندیم مولانا اور شہید راشد لال کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کی اور پی ایس پی کے تمام کارکنان کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
دہشت گردی کے واقعات پی ایس پی کے کارکنان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ کارکنان و عوام کو ہر حال میں پرامن رہنے کی تلقین۔ دہشت گرد شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں پرامن رہ کر اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔ ندیم مولانا اور راشد لال کی شہادت پرامن کراچی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
18 July 2017
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کی حیات آباد پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکہ میںں ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور متعدد افرادکے زخمی ہونےکی شدید الفاظ میں مذمت۔ترجمان پی ایس پی۔
حملہ میں زخمی ہونے والے ایف سی کے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا
پاک سر زمین پارٹی کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پہ ہنگامی اجلاس
جمہوری نظام کے تسلسل اور ملکی استحکام کے لئے وزیراعظم کو اپنا منصب چھوڑ دینا چاہیئے ، مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے استحکام کے خاطر وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کر تی ہے، مصطفی کمال


17 July 2017
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر مصطفٰی کمال کا اظہار افسوس
مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،گھروں، دفاتر، اسپتالوں اور عبادتگاہوں میں پانی داخل، عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کے کام کرنے پر مجبور ہیں،مصطفی کمال
ُکراچی() چیئرمین پاک سر زمین پار ٹی سید مصطفٰی کمال نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری بحالی اور امداد کا انتظام کیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی، برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے گھروں، دفاتر، اسپتالوں اور عبادتگاہوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور عوام حکومتی و انتظامی نا اہلی کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کے کام کرنے پر مجبور ہیں ، بیشتر دیہی علاقوں میں زندگی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے اور شہری علاقوں میں بھی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی. انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اس لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے مذکورہ خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہوسکے. سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود پورے ملک میں حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے جو قابل مزمت ہے جبکہ پورے ملک میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات سے مستقل طور پر بچنے کے لئے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال نہ کریں اور فوٹو سیشن کے بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کر کے اپنے فرائض کی انجام دہی کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ممکن ہوسکے
17 July 2017
جو اپنے حالات تبدیل کرنا نہیں چاہتیں وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں، مصطفٰی کمال
ظالم نہتے و معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے مگر کوئی اسے پوچھنے والا نہیں،
ہمارے نظریے کی سچائی ہے کہ دو لوگوں سے بننے والا قافلہ آج کراچی سمیت پاکستان کے کونے کونے میں پھیل گیا ہے
کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جو اپنے حالات تبدیل کرنا نہیں چاہتیں، ہمیں اپنے حقوق کے لئے خود اٹھنا پڑے گا جبھی ہمارے مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ناظم آباد گلبہار کے مقامی ہال میں منعقد جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر پی ایس پی انیس قائم خانی، کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور کمزور پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے مگر کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہماری تقدیر ہمارے ہاتھوں میں ہے، تقدیر کو بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے ہمیں خود اپنے حقوق کیلئے حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو عوام میں اتنی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی جتنی پاک سر زمین پارٹی نے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک سر زمین پار ٹی کے پلیٹ فارم سے صرف ملک کے مسائل ہی اجاگر نہیں کر رہے بلکہ ان کا حل بھی بتا رہے ہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کے ملک سے بالا تر زاتی مفادات عوامی مسائل کے حل کے عملی اقدامات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نظریے کی سچائی ہے کہ دو لوگوں سے بننے والا قافلہ آج کراچی سمیت پاکستان کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں سر فہرست کھڑا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے. 2018کے الیکشن میں پی ایس پی ایک طاقت ور سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی بعدازاں پاک سرزمین پارٹی کے چیئر
مین سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے نارتھ ناظم آباد میں رابطہ آفس UC23 کاافتتاح کیا۔


17 July 2017
کراچی کے پانی میں 33 فیصد نمونوں میں انسانی فضلہ پائے جانے اور 90 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار. آصف حسنین
وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں. صدر کراچی ڈویژن
کراچی میں سالانہ ہزاروں بچے صرف پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں
موجودہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کو مرنے کے لیے لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے.
پانی میں کلورین کی مقدار انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہری نگلیریا، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ جیسی دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہیں.
کراچی ( ) پاک سر زمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کراچی کے پانی میں 33 فیصد نمونوں میں انسانی فضلہ پائے جانے اور 90 فیصد پانی کے پینے کے قابل نہ ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں، کراچی میں سالانہ ہزاروں بچے صرف پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں لیکن حکمران عوام کے خون پسینے کی کمائی سے صرف عیاشیوں میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں. انہوں نے کہا کہ پانی میں کلورین کی مقدار انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہری نگلیریا، ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں. شہر بھر میں مزید کچرے کے ڈھیر، بارشوں کے بعد جگہ جگہ جمع ہوا پانی شہریوں کے مسائل اور بیماریوں میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے لیکن کوئی بھی کراچی کی عوام کا پرسان حال نہیں بلکہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کو مرنے کے لیے لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے
14 July 2017
پاک سرزمین پارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے۔ وائس چیئرمین سیم آفتاب
شہدا ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اس سانحہ میں ملوث کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ وسیم آفتاب
جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے حکومت سے مطالبہ
کراچی (۔ ) وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی ماڈل ٹاؤن شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور مطالبہ کرتی ہے کے قاتلوں اور اس سانحہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائیاور جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کے پاک سرزمین پارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اُن کرداروں کو بھی بینقاب کیا جائے جو اس سانحہ میں ملوث ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کو سمجھنے اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا پبلک ہونا بہت ضروری ہے جس رپورٹ میں قاتلوں نشاندہی کے ساتھ ان کے نام اور پتہ درج ہیں۔
ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے 20افراد جاں بحق
ہونے اور مالی نقصانات پروائس چیئر مین افتخار رندھاوا کا اظہار افسوس
پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئر مین افتخار رندھاوا نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے 20افراد کے جاں بحق ہونے اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں نے پنجاب کے شہری اور دیہی علاقوں میں بارش کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے باعث لوگ کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور گھروں، دفاتر، اسپتالوں اور عبادتگاہوں میں پانی داخل ہوگیا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک سرزمین پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی. انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کیلئے فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر انہیں ضروری امداد فراہم کر کے قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے.
ایبٹ آباد میں زمیندار کی جانب سے آٹھ سالہ بچہ مدثر کو گدھے کیساتھ باندھ کر گھسیٹنے کے نتجے بچے جاں بحق ہونے پر.حبیب خلیجی کا اظہار افسوس
پاک سرزمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن حبیب خلیجی نے ایبٹ آباد میں زمیندار کی جانب سے آٹھ سالہ بچہ مدثر کو گدھے کیساتھ باندھ کر گھسیٹنے کے نتجے بچے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہیاپنے ایک بیان میں انہوں نیانہوں نے بچے کو گدھے کے ساتھ باندھ کر گھسیٹناانسانیت سوز واقعہ ہے جس میں ملوث درندوں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ پھر اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے. انہوں جاں بحق ہونے بچے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی انہوں خیبر پختونخوا وزیر اعلی و یگر حکام سے مطالبہ کیا ہے اس واقعہ ملوث گرفتار زمیندار کو سخت سے سخت سزا دی اور بچے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے


12 July 2017
جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
فاروق ستار اور پوری متحدہ پاکستان کو دعوت،مصطفی کمال
پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ()پاک سر زمین پارٹی نے کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد پاک سر زمین پارٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد کے خاطر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا،قانون اورائین کی بالا دستی کے لیے اقتدار سے علیحدہ ہوکر اپنا دفاع کریں جو انکا حق ہے تاکہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے،جے ائی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی اور قانون جوازکھو بیٹھے ہیں لہذا نہیں استعفے دیکر اقتدار سے علیحدہ ہوجانا چاہیے اورپی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم پاکستان کی شکست کے بعد کراچی کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہم فاروق ستار کو مل کر کام کرنے کی دعوت ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ مینڈیٹ الطاف حسین کا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئروائس چیئر مین ڈاکٹرصغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ3مارچ 2016کو ہم پاکستان آئے اور الطاف حسین کے خلا?آاواز لگائی تواس وقت ہمارے سابقہ ساتھیوں نے ہم پر الزام لگایا لیکن 22اگست 2016کو کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخلف نعرہ لگااور اللہ نے ہماری مدد کی جو کل تک ہماری مخالفت کر تے تھے عوامی رد عمل دیکھنے کے بعدانہوں نے الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا پھر ایم کیوایم پاکستان وجود میں آئی ایم کیوایم پاکستان بنانے والوں کی نیت پر کوئی شک نہیں، عشرت العباد اور فاروق ستار نے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اگر الطاف بھارتی ٹینکوں پر بھی آئے تو مہاجر قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن ہم پنے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا یہ فارمولہ ناکام ہو جائے گا اور ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی ناکامی کے بعدہماری کہہ ہوئی بات سچ ثابت ہوئی اورپیپلزپارٹی کی بد ترین گورنیس و کارکردگی کے باوجود ایم کیوایم پاکستان ضمنی الیکشن میں ان سے ہار گئی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ساری صورتحال کا فائدہ پیپلزپارٹی کوہورہاہے، بد ترین کرپشن اور نا اہلی کے با وجود ضمنی الیکشن میں پی پی کی کامیاب سے کراچی کی عوام کے اندر ایک تشویش پائی جاتی ہے جس پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ، نوابشاہ، خیر پور اور سکھر نہیں بنایا وہ کراچی میں کیاکام کریں گے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے آج تک الطاف حسین زندہ ہیں،بانی تحریک جو اس وقت دوبارہ پاکستان کو گالیاں دے رہے ہیں اس کی اکسیجن فراہم کرنے کی ذمہ دار ایم کیوایم پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کے گھر پر جب کامران فاروقی کے لئے چھاپہ پڑا تو بانی تحریک نے موقع کو غنیمت جان کر ہڑتال کی کال دی لیکن عوام نے مسترد کر دی،آج الطاف حسیں کا خوف ختم ہو گیا ہے یہ صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو گئی، انہوں نے کہاکہ آج پاک سر زمین پارٹی پورے پاکستان میں پھیل رہی ہے ہم مضبوط سے مضبوط تر ہو تے جارہے ہیں آنے وآلے الیکشن2018میں شہری اور دہی علاقوں سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری بات سچ ثابت ہونے کے باوجود ایم کیوایم پاکستان فارمولہ کا فارمولہ ناکام ہونے ہو گیا ہے ہم کراچی کی عوام کو گواہ بناکر کراچی کی عوام کے وسیع تر مفاد میں فاروق ستار کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں،فاروق ستار اور پوری متحدہ پاکستان کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور عوام کی خدمت کے لیے مل کر چلیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہ دیا تھا کہ ایم کیوایم الطاف حسین کی ہے اور رہے گی فاروق ستار کی نہیں ہو سکتی۔
ڈاکٹر فریدالدین بقائی کے انتقال پر سید مصطفےٰ کمال کا اظہارِ تعزیت
کراچی () پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید ڈاکٹر فرید الدین بقائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدالدین بقائی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ڈاکٹر فریدالدین بقائی کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِجمیل عطا کرے آمین.
10 July 2017
قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اور قیامِ پاکستان کے بعدمادرِ ملتؒ نے جس سیاسی بصیرت و قیادت‘ جرأت مندی اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے،مصطفی کمال
قیام پاکستان کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناحؒ کا کردار ناقابل فراموش ہے مصطفی کمال


10 July 2017
دکھی انسانیت کی کی بلا تفریق خدمت کرکے عبد الستار ایدھی نے ایک تاریخ رقم کی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی
عبدالستارایدھی صرف ملک کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کاسرمایہ ہیں
پاک سرزمین پارٹی عبد الستار ایدھی کو، ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے
کشمیر کی آزادی کے جوان شہید برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش, مصطفی کمال
08 July 2017
آج بھی لاپتہ افراد کی سینکڑوں مائیں بہنیں اپنے بچوں اور بھائیوں کو دیکھنے کے لیے تڑپ رہی ہیں سید مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کے پیش کردہ 16 نکات کراچی سے کشمیر تک عوام کے مسائل کا حل ہیں
پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل اور عوام کے حقوق کا حصول ہے. سید مصطفی کمال


07 July 2017
ہماری نیت اور سچائی ک بدولت عوامی کا سمندر ہمارے ساتھ ہے، مصطفی کمال
سیاست برائے عوامی خدمت ہمارا بنیادی مقصد ہے ،چیئرمین پی ایس پی
اختیارات اپنے ہاتھوں گروی رکھوا کر عوام کے سامنے حیلے بہانے بنانے والے عوامی خدمت کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے،
کارکنان پاک سرزمین پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، سید مصطفی کمال
06 July 2017
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ 14 مئی کے واقعات کا نوٹس لیں
چیئرمین مصطفی کمال کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط
پرامن ریلی پر پولیس کا بلاجواز اور بلااشتعال لاٹھی چارج اور شیلنگ غیرقانونی و غیرانسانی عمل ہے
تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے؛ غیرآئینی اور غیرقانونی قدم کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے


06 July 2017
اپنی غلطی کا احساس کر لینا ہی اصلا ح کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے،مصطفی کمال
اپنی اصلاح کریں کیونکہ اصلاح کے بغیر بہتری اور ترقی نہیں اسکتی ، مصطفی کمال
ہمیں ترقی کرنی ہے تو اپنی سوچ کو وسیع کرناہوگا
پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس میں مختلف شعبہ کے ذمہ داران و اراکین سے تربیتی اصلاحی پرو گرام کی منعقدہ تقریب سے خطاب
04 July 2017…
حکمرانوں کو ٹھیک نہیں ہونا ،پاکستان کی عوام کو ٹھیک ہونا ہوگا، مصطفی کمال
ہماری کہی ہوئی باتوں کو قدرت نے سچ ثابت کردیا ایک بارش نے شہری و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا
ھمارے پیش کردہ 16نکات میں آج بھی عوامی مسائل کا حل موجود ھے
بلوچستان اور فاٹا کے لوگوں کو معاف کیا گیا اسی طرح کراچی کے نوجوانوں کیلئیبھی عام معافی کا اعلان کیا جائے
حکمرانوں کی نااہلی دہشت گردی میں اضافہ کا سبب ھیں دہشت گرد پیداکرنے والے دہشت گردی ختم نہیں کرسکتے ہیں،مصطفی کمال
حکمرانوں کی لوٹ مار اور معاشی استحصال کی وجہ سے دہشت گرد پیدا ہورہے ہیں مصطفی کمال
کراچی ( )پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمران اپنی طرزِ حکمرانی اور کرپشن سے دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں ،فوج جتنے بھی دہشت گرد مارلے حکمرانوں نے دہشت گرد بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپریشن رد الفساد بند کر دیں، ملک میں آپریشن سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہو رہاہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انیس قائم خانی ،انیس ایڈوکیٹ ، وسیم آفتاب ،اشفاق منگی، حفیظ الدین ،صوفیہ شاہ ، ڈاکٹر موہن اور میر عتیق تالپور اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کیسے ختم کریں گے سندھ کے حکمرانوں سے بڑا دہشت گرد بنانے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایک سڑک پہ ڈیوٹی کرتا ہوا سپاہی ایک ایم پی اے کی گاڑی تلے روند دیا جائے، بچے بھوک اور صاف پانی میسر نہ ہونے سے مر رہے ہوں ایسے ماں باپ اور ان بچوں کو حب الوطنی کیسے سمجھ آئے گی ؟اگر ملک میں حکمرانوں سے پوچھ گچھ کرنے والا کوئی نہیں تو ان دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کا کوئی فائدہ نہیں،عام انسان جو غربت اور ان حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے دہشتگردی کیلئے استعمال ہوا اسے لاپتہ کرنے کے بجائے ان حکمرانوں کو لا پتہ کیا جانا اور مارا جانا چاہئے جو اس دہشتگردی کی بنیاد ہیں،ملک بھر میں عوام اس وقت انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں جنہیں مشکلات سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے، ہم دو دن سے بھوکے بچے کے باپ کو پاکستانیت اور قانون کی بالادستی کیسے سمجھائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او ، کرپٹ حکمران اور حکومتی افسران حقیقی دہشتگرد ہیں جو کہ اس سزا کے زیادہ مستحق ہیں جو عام دہشگردوں کو دی جاتی ہے یہ لوگ بغیر گولی چلائے لوگوں کی زندگیاں نگل رہے ہیں ،اگر ملک میں یہی حالات جاری رہے تو ہماری سات نسلیں بھی دہشت گردی ختم نہیں کر سکیں گی، انہوں نے کہا کہ صرف4 کرپٹ حکمرانوں اور بیوروکریٹس کو سزا ملنے سے سب کے قبلے خودسیدھے ہو جائیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ حکمران عوام کو کیا ڈلیور کر رہے ہیں جس سے ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیداہو ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست نہیں کریں گے ہمیں خود اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگااور حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں یہ المیہ ہے کہ پاکستان میں جمہوری لیڈران بد ترین آمر بن جاتے ہیں،جنہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ،انہوں نے کہا کہ ہمارے 16 نکات جن پر ہم نے 18 روز کا دھرنا دیا اور ریلی نکالی ان میں شہریوں کے تمام مسائل کا حل تھالیکن ہمارے تمام جائزاور پر امن مطالبات پر حکومت نے ظلم و جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقت سے کام لیامگر ہماری آواز پر لبیک کہنے والوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور اپنے سامنے اپنے اہل خانہ پر شیلنگ اور ظلم برداشت کیا ایک پتا تک نہیں توڑا اور پر امن رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں اور انہیں صحیح راستے پر لا رہے ہیں،متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ہمارا ساتھ دیں اور لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کر کے انکو قومی دھارے میں لائیں اور انکے اہل خانہ کے پاس بھیجیں تاکہ دہشتگردی کو مزید ہوا نہ ملے اور انکے بچے بھی دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہو پائیں اورنہ کسی کو ان کی جانوں پر سیاست کرنے کا موقع ملے۔انہوں نے ایم کیوایم کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے قائدکی حیثیت سے برداشت نہیں ہوتے تھے اب خود ساختہ بابائے مہاجر قوم بن گئے ہیں۔انہیں اپنی یا قوم کی عزت کی کوئی پرواہ نہیں، وہ باہر بیٹھ کر نشے میں دھت پاکستان توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں اور ملک کے لئے مغلظات بک رہے ہیں ،انکی قوم کے لئے اب کوئی حیثیت نہیں لیکن وہ مہاجر قوم کا نام اب بھی استعمال کر رہے ہیں ،باہر بیٹھ کران لوگوں کی طرف سے مہاجروں کے چہرے کو مسخ سے مسخ شدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہیں پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے30 سالوں میں ایک مرتبہ بھی کراچی کے لوگوں کے حقوق کے لئے ریلی نہیں نکالی،تعلیمی ادارے، اسپتال تباہ ،کچرے کے ڈھیر ،نکاسی آب کا ناقص انتظام ،امن تباہ ،نوجوان بیروزگار ہوگئے لیکن لوگوں کو سڑکوں پر بلایا گیا تو لندن میں شناختی کارڈ نہ ملنے پر یا کسی اینکر کے بانی تحریک سے کوئی سوال کرنے پر،اس شہر نے فطرہ ،زکوۃ ،جانیں، مینڈیٹ سب کچھ دیا لیکن30 سال حکومت کرنے اور ایم پی اے، ایم این اے، گورنر رکھنے کے باوجود مہاجروں کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اسٹیبلشمنٹ آج بھی صرف ایک کال کر لے یہ سب لوگوں کی فہرست ایک منٹ میں تھما دیں گے جو ابھی ان کے لیے کام کر رہے ہیں ،اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ نوجوان ٹشو پیپر کی طرح استعمال نہ ہوں باہر بیٹھا شخص اس سانپ کی مانند ہے جو اپنے بچوں کو کہاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف خوف خدا سے ڈر کے آئے ہیں کسی اور کا ڈر ہوتا تو سابقہ پارٹی چھوڑکر نہیں آتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ندیم نصرت کوپارٹی میں شامل ہونے کے ایک سال بعد نکال دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے بابائے قوم کے لئے جو الفاظ استعمال کیے تھے وہ آج بھی زبان پر نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک بھارتی ایجنٹ نے ندیم نصرت کی امریکہ میں کچھ ملاقاتیں کروائی ۔جس میں انہوں نے ملک دشمنی کا کھل کر اظہار کیا۔انہوں نے ایم انور اور طارق میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمر کے آخری حصے میں ہیں مرنے سے پہلے توبہ کریں اور قوم سے سچ بول کر جائیں تاکہ مہاجر قوم کی آئندہ آنے والی نسلیں بچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی سے بہن بھائیوں کے اکاؤنٹ میں اتنا پیسہ جمع کروایا کہ ہر ایک کو 3 ہزارڈالر ماہانہ سود ملتا ہے ، بانی ایم کیو ایم نے فصاحت نامی بلڈر کو شہدائے قبرستان کی جگہ پر خود کال کر کے قبضہ کروایا ،شہر میں ہونے والی ہرچائنہ کٹنگ میں بانی ایم کیو ایم کے بہن بھائیوں کے پانچ سے چھ پلاٹ لازمی ہوتے تھے،انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی رحمان ملک سے دوستی تھی جن سے انہوں نے اپنے بھائی اور بہنوئی کے لئے کینیڈامیں نادر ہ کے آفس میں نوکریاں لیں جو آج بھی جاری ہیں۔ بانی ایم کیو ایم نے علی چشتی نامی صحافی کو 1 کڑور 60 لاکھ روپے ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنے کے لیے دیئے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو ہمارا مشکور ہونا چاہئے کیونکہ ہم نے بانی ایم کیو ایم کے چہرے سے نقاب نوچ کر ان کی حقیقت سب پر آشکار کر دی ۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کو رشوت العباد جیسے لوگوں نے زندہ رکھا ہوا تھاجو کو کہتے تھے کہ بانی ایم کیو ایم بھارتی ٹینکوں پر بھی بیٹھ کر آجائے تو مہاجر قوم اس کے ساتھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ22 اگست کو مرے ہوئے بانی ایم کیو ایم کو فاروق ستار نے زندہ رکھا ہوا ہے انہی کی وجہ سے بانی ایم کیو ایم کو ایک مرتبہ پھر مظلوم بننے کا موقع مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جومغلظات بانی ایم کیو ایم باہر بیٹھ کر ملک کے لئے نکال رہے ہیں وہ ان لوگوں کی وجہ سے جنہوں نے فاروق ستار کی صورت میں ایم کیو ایم کو زندہ رکھا،انہوں نے کہا کہ اگر فاروق ستار کواس بات کا علم نہیں کہ بانی ایم کیو ایم راء ایجنٹ ہیں تو سینیٹر فروغ نسیم سے پوچھ لیں جو بحیثیت وکیل تمام میٹنگز میں موجود تھے اور بانی ایم کی ایم کے لئے راء کا کیس لڑا،انہوں نے کہ کہ اگر مزید شواہد درکار ہوں تو قمر منصور سے پوچھ لیں کہ ان کے محمود صدیقی 18 سال سے انڈیا میں راء کے لئے کیا خدمات انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو اب سچ بولنا پڑے گاکیونکہ اگر وہ سچ نہیں بولیں گے تو ہم بولیں گے۔قبل اذیں انہوں نے پارا چنار میں شہید ہونے والے شہداء کے درججات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اوربارش میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے بھی مغفرت کی دعا ۔انہوں نے جمشید دستی کے ساتھ جاری ریاستی دہشتگردی کی بھی مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے آمرانہ رویے کی مخالفت کی.


کراچی ، 03 July 2017
تحریک پاکستان کے کارکن اور انتہائی معتبر صحافی شریف فاروق کے انتقال پر سید مصطفٰی کمال کا اظہار افسوس
مرحوم نے صحافت کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمت انجام دیں
کراچی ، 03 July 2017
پاک سر زمین پارٹی لاہور ڈویژن کے رہنماوُں کی پارا چنار کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے سول سوسائٹی کے دھرنے میں شرکت
ملتان ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے سے متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افتخار احمد رندھاوا کا اظہار افسوس


کراچی ، 02 July 2017
جمشید دستی کو رہا کیا جاےُ249 چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا مطالبہ
جمشید دستی کے ساتھ ظلم ذیادتی جمہوری اصولوں کے منافی ہے .سید مصطفی کمال
کراچی ( ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ساتھ ہونے والے ظلم و ذیادتی کو جمہوریت کی منافی قرار دیا ہے .پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کا رویہ جمہوریت، انسانیت اور قانون کے اصولوں منافی ہے، جمشید دستی ایک عوام دوست انسان ہیں جنہیں غریب، جفاکش اور محنتی کسانوں اور اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی سزا دی جارہی ہے جسے سراسر ظلم وناانصافی کے سوا کچھ اور نہیں کہا جاسکتا، جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں کو جمہوری رویہ عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جمشید دستی نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت قدم اٹھایا لیکن اس کی سزا ایک منتخب نمائندے کو اس طرح دیا جانا سرار ظلم و ناانصافی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جمشید دستی کے ساتھ روا رکھا جانے والا غیر جمہوری رویہ تبدیل کیا جاےُ جمشید دستی کو فی الفور رہا کیاجائے اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جائے.
_________________________
فیول ایڈجسمنٹ میں کراچی کے بجلی کے نرخ کم کئے جائیں۔ سینئر وائس چیئرمین پی ایس پی ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی کے لوگوں کو مہنگی بجلی فروخت کرنا سراسر ناانصافی ہے،
کراچی کو Kالیکٹرک جیسے چور ادارے سے نجات دلائی جائے۔ ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی (۔ ) سینئر وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی ڈاکٹر صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ فیول ایڈجسمنٹ پہ پورے ملک میں بجلی کے نرخ کم کئے گئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے مگر کراچی جو کہ ملک کا معاشی حب ہے اور k الیکٹرک جس نے پہلے ہی کراچی کے لوگوں کو لوٹا ہوا ہے جو کراچی کے لوگوں کے لیئیایک بھتہ خور ادارہ ہے جو اور بلنگ کی مد میں کراچی کے شہریوں کی جیبیں کاٹ رہا ہے اور جس کو سرکاری اور سیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کے سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے بسنے والوں کو بجلی کے نرخ کم نہ کرنا سراسر زیادتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
کراچی ، 01 July 2017
پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے پاکستان ہاؤس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے تو پی ایس پی کی جانب سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے افراد خصوصا معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔ ۔ اس مو قع پر وائس چیئر میں وسیم آفتاب، نیشنل کونسل کے ممبران بھی موجود تھے۔
بارشیں باران رحمت ہوا کرتی ہیں لیکن سندھ حکومت اور کراچی کی شہری حکومت نے بارشوں کو کراچی کے شہریوں کیلئے بدترین تباہ کاری میں تبدیل کر دیا۔ اس کی بنیادی وجہ مون سون کے سیزن سے قبل پیشگی پلاننگ کر کے برساتی نالوں کی صفائی نہ کرنا، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کو نہ اٹھانا،
کراچی شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہوا ہو، تمام چھ ڈسٹرکٹ میں حالت ابتر رہی؛ مین شاہراہوں سمیت گلیوں اور گھروں تک میں پانی داخل ہو گیا؛ کئی ایسی سڑکیں جو حال ہی میں تعمیر کی گئی ہیں وہ زمین میں دھنس گئیں اور متعدد مقامات پر حادثات کی وجہ بنیں۔ پورا الیکٹرانک میڈیا اس بات کا گواہ ہے اور پورا دن رپورٹنگ کرتا رہا ہے کہ کراچی کا کوئی حصہ ایسا باقی نہیں بچا جہاں اس معمول کی بارش پر مناسب انتظامی اقدامات نہ اٹھانے کے باعث شہریوں کو اذیت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔
ترقی یافتی ممالک میں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جاتا ہے تاکہ وہ عوام کے بنیادی مسائل حل کریں اور کسی قسم کی قدرتی آفت اور تباہ کاری کی صورت میں فرنٹ لائن آف ریسکیو کا کام کریں لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ایک تو مقامی حکومتیں بااختیار نہیں اور دوسری جانب نااہل افراد پر مشتمل سندھ حکومت اور بلدیاتی قیادت عوامی مسائل سے مکمل بے پرواہ اور بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
افسوس کی بات ہے کہ سندھ اسمبلی اور بلدیاتی ایوان میں بیٹھی تمام ہی سیاسی جماعتیں عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام رہی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش۰۲ سے ۰۳ ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی جو اتنی زیادہ نہیں کہ اس کیلئے انتظامات نہیں کئے جا سکتے تھے۔ ماضی میں اس شہر میں حالات تب ہی قدرے خراب ہوئے ہیں جب ۰۸ سے ۰۹ ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ لیکن چونکہ انتظامی طور پر سندھ حکومت اور شہری حکومت نے کوئی اقدامات یا پلاننگ نہیں کہ تھی لہذا عوام کے سامنے ان کا پول کھل کر سامنے آ گیا۔ بارش شروع ہوتے ہی تمام منتخب نمائندے غائب ہو گئے اور رات گئے تک عوام کی داد رسی کرنے ولا کوئی نہیں تھا۔
برساتی نالے، سیوریج کی لائنیں اوور فلو کر گئیں اور یوں بارش کا پانی سڑکوں پر چاروں طرٖف پھیل گیا۔ کراچی ایک عرصہ سے کچرے کا ڈھیر ہے، بارش اور سیوریج کا پانی کچرے میں شامل ہو کر وبائی امراض کا باعث بنے گا؛ میڈیا رپورٹس کے مطابق ۰۴ کروڑ کا فنڈ برساتی نالوں کی صفائی کیلئے مختص کیا گیا لیکن ایک بھی نالہ صاف نہیں کیا گیا۔ گجر نالہ، کورنگی نالہ، محمودآباد کا نالہ، کلفٹن نہرخیام، لیاری ندی، اولڈ کراچی سمیت ۰۴ چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کی جانی تھی لیکن غفلت اور کرپشن کی نظر ہو گئی۔ نالوں میں پڑے کچرے کے ڈھیر صاف نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش برداشت نہ کر سکے۔
ایسے وقت میں کے الیکٹرک نے ہمیشہ کی طرح عوام کو پھر دھوکا دیا اور بیشتر علاقوں میں بجلی بیس سے چالیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہ آسکی۔
اس دوران حالیہ ترقیاتی کاموں کا بھانڈا بھی پھوٹ پڑا اور یونیورسٹی روڈ سمیت، شاہ فیصل، نیشنل ہائی وے، عیسی نگری، ملت کالونی میں سڑک کے بڑے حصے زمین میں دھنس گئے جس کے باعث بیشت علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
جمہوریت کے علمبرداروں نے اپنے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا؛ کوئی پرسان حال نہیں؛ بچے گھڑوں میں ڈوب کر، کرنٹ لگنے اور مکان کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گئے؛ ٹریفک کے حادثات رونما ہوئے، گھٹنوں گھٹنوں پانی میں رات رات بھر عوام پیدل چل کر گھروں کو پہنچے۔
میئر تو اپنا ہونا چاہئے سے زیادہ اہم میئر مشکل وقت میں اپنوں کے درمیان ہونا چائے!
وزیراعظم پاکستان، گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ کراچی شہر جو پاکستا ن کا معاشہ حب ہے؛ اسے لاوارث نہ سمجھیں؛ بارش کی ایمرجنسی بارش ہونے کے بعد صرف اعلان کی حد تک لگانے سے کام نہیں چلے گا؛
کراچی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر شہریوں کی داد رسی میں اپنا کردار ادا کریں خصوصا ایسے وقت میں جب بلدیاتی قیادت مکمل طور پر نااہل اور فرائض کی انجام دہی میں قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
کراچی کے شہریوں کے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے؛ کئی سڑکوں پر پانی کئی کئی فٹ کھڑا ہے، سڑکیں دھنس گئی ہیں اور گھروں میں رہنا خطرے سے خالی نہیں؛ لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں لہذا ان کے نقصانات کا فوری ازالہ کا اعلان کیا جائے
تمام تر وفاقی اور صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کریں اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔
کے ایم سی کے فنڈز میں خردبرد کی اطلاعات،نااہلی اور ناکام پلاننگ کی بھرپور انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بارشیں شروع ہوئی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے لہذا فوری طور پر ڈیزاسٹر منجمنٹ کے ادارے کو فعال کیا جائے اور مؤثر اور بہتر پلاننگ کر کے شہراور شہریوں کو محفوظ رکھے جانے کے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔
پی ایس پی کی جدوجہد عوام کے بنیادی حقوق کے حصول تک جاری رہے گی اور چیئرمین مصطفی کمال پہلے دن سے بنیادی مسائل کی جانب حکومتوں اور اقتدارمیں بیٹھے لوگوں کی توجہ دلا رہے ہیں؛ کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا، 16 نکات پر مشتمل مطالبات؛ پرامن احتجای ریلی اور عوامی موبیلائزیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل ایک مضبوط، بااختیار اور منتخب باکردار مقامی حکومت ہی ہے اور مقامی حکومت کے نمائندے ہی ایسی صورتحا ل میں فرنٹ لائن آف ریسکیو کا کام کرتے ہیں لہذا ہم ایک بار پھر پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی شہر سمیت سندھ کے ہر علاقہ کی تعمیراور ترقی کیلئے لازم ہے کہ ہمارے 16 مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے






