NEWS

کراچی ، جون 30 2017
کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر موثر اقدامات نہ کیے جانے پر ترجمان پی ایس پی کااظہار تشویش
شہر کی مرکزی شاہراہوں، اور نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا، متعلقہ حکام اور عملہ غائب ہے ترجمان پاک سرزمین پارٹی
مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
جمشید دستی پردورانِ حراست تشدد کرنے پر پی ایس پی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون کا اظہار مذمت
جمشید دستی پر دورانِ حراست تشدد غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی عمل ہے، رضاہارون
کراچی ، جون 28 2017
پاک سرزمین پارٹی کے وفد کی نمائش چورنگی پر پارا چنار کے شہدا کے لیئے دیئے گئے علامتی دھرنے میں شرکت
سانحہ پارا چنار پہ حکومت نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ مذمت ہے۔ رضا ہارون
حکومتِ وقت پارا چنار کے باسیوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائے۔ ڈاکٹر صغیر
پارا چنار واقع کے شہدا اور زخمیوں کے امدادی اعلان پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ وسیم آفتاب
کراچی (۔ ) پاک سرزمین پارٹی کے نمائندہ وفد کی نمائش چورنگی پر پارا چنار کے شہدا کے لیئے دیئے گئے ایم ڈبلیو ایم کے علامتی دھرنے میں شرکت اور علامہ مرزا یوسف، علامہ علی جعفری، علامہ اظہر سلطان نقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر صوبائی رہنماؤں سے ملاقات، پی ایس پی کے وفد میں سیکرٹری جنرل رضا ہارون سینئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب،قمر عباس نقوی، ذیشان احمد اور دیگر رہنما شامل تھے، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ پارا چنار سانحہ پر حکومت نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا وہ قابل مذمت


کراچی ، جون 28 2017
پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں عید سادگی سے منائی گئی
صدر پی ایس پی انیس قائم خانی اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی ذمہ داران، کارکنان و عوام سے عید ملی
کراچی ، جون 27 2017
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصطفی کمال کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکباد
حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور بھاولپور سانحہ میں شہید اور جاں بحق ہونے والے معصوم پاکستانی شہریوں کیافسوسناک واقعات کی وجہ سے عید سادگی سے منائی جائے … مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور بھاولپور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں شریک ہونیاور عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عیدالفطرکوپاکستان کیلئے باعث رحمت وبرکت بنائے، خطرات اورمشکلات سے نکالے اورملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔
بھاولپور کے قریب آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھنے اور اس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہو جانے پررضاہارون کااظہار افسوس
انتظامیہ کی غیر ذمہ داری اور غفلت کے باعث عوام کو آئل ٹینکر سے دور نہیں رکھا گیا اور ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں
کراچی () پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے احمد پورشرقیہ بھاولپور کے قریب آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھنے اور اس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہو جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہعید سے ایک روز قبل المناک سانحہ ہے جس سے بچا جاسکتا تھا لیکن انتظامیہ کی غیر ذمہ داری اور غفلت کے باعث عوام کو آئل ٹینکر سے دور نہیں رکھا گیا اور ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں.انہوں نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی افسوس و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمی ہونیوالے افرادکے لئے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
——————
چیئر مین مصطفی کمال اورصدر انیس قائم خانی کا حیدرآباد کے تعلقہ ممبر مصطفی گدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
کراچی ( ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے حیدرآباد کے تعلقہ ممبر مصطفی گدی کیانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مصطفی گدی نے پاک سرزمین پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اور 3مارچ سے ہی پارٹی بنانے کے اعلان کے بعد پارٹی کا حصہ بنے ،پارٹی کی ابتداء سے ہی پی ایس پی کے پیغام کو عام عوام تک پہنچایا، پاک سرزمین پارٹی ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کرتی ہے، انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.


کراچی ، جون 23 2017
مئیر کراچی کا سیاسی جماعتوں میں نوکریاں تقسیم کرنا میرٹ کا قتل ہے
مئیرکراچی کمیشن لیکر جس طرح کراچی کی خدمت کر رہے ہیں کراچی کا شہری اس سے واقف یے
کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی اصل وجہ نوجوانوں کے میرٹ کااستحصال ہے
مئیرکراچی اپنی ناکامی اور شہر کی تباہی کو سیاسی رشوت دیکر سیاسی جماعتوں کو خریدنا چایتے ہیں
معزز عدلیہ کو مئیر کراچی کے بغیر میرٹ سیاسی جماعتوں میں نوکریاں تقسیم کرنے کے بیان کا ازخود نوٹس لینا چاہیے
پڑھے لکھے و باصلاحیت نوجوانوں کی حق تلفی کرکے اقرباپروی کا مظاہر کیا جاری ہے
کراچی میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کی وجہ دراصل نوجوانوں کے میرٹ کااستحصال ہے
کراچی ، جون 22 2017
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت شدید بحران کا شکار ہے … رضاہارون، سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی
وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرخزانہ ٹیکسٹائل صنعت کی جانب ہنگامی بنیادوں پر توجہ دیں
APTMA کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو فی الفور حل کیا جائے
پاک سرزمین پارٹی APTMAکو مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بھرپور تعاون کرے گی
تجارتی خسارہ کی بڑی وجہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالہ سے ناکام حکومتی پالیسیاں ہیں
پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے ملک کی معاشی صورتحال اور وفاقی حکومت کی ترجیحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان انتہائی تشویشناک صورتحال کی جانب اشارہ کر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کے بنیادی وجہ وفاقی حکومت کی unfriendly پالیسیاں ہیں جس کے باعث آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا کہ وہ ملیں بند کرنے کا اعلان کر دیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات بہتر نہیں لیکن اس کے باوجود مقابلہ کی اس دوڑ میں بنگلہ دیش، بھارت، چین اور ویتنام نے اپنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو زندہ رکھنے کیلئیخصوصی مراعات دیں تاکہ برآمدات کا حجم متاثر نہ ہو لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت سنجیدہ نہیں اور ایسے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کے باعث آج ہماری ٹیکسٹائل صنعت دیگر ممالک کی صنعت کے ساتھ مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔ ہماری برآمدات 25 بلین سے کم ہو کر 20 بلین پر آ چکی ہے اور درآمدا ت کا حجم 40 بلین سے بڑھ کر 50 بلین تک جا چکا ہے یعنی تجارتی خسارہ 30 بلین ڈالر کا ہیجبکہ تاریخی طور پر یہ خسارہ 15 بلین تک رہا کرتا تھا۔ اس تجارتی خسارہ کی بڑی وجہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالہ سے ناکام حکومتی پالیسیاں ہیں؛ ٹیکسٹائل ہماری برآمدات کا 60 فیصد ہے، اس صنعت سے کئے گئے وعدوں کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ ایک سال سے زائد عرصے سے ادا نہیں کیا گیا، مہنگی بجلی کی فراہمی، سبسڈی مہیا نہ کرنا، پانی کی عدم دستیابی، ملک کی کرنسی کو ڈی ویلیو نہ کرنا، ریفنڈ پیمنٹ آرڈر Refund Payment Order (RPO)کے تحت صنعتوں کے واجبات کے عدم ادائیگی۔ حکومتی بے حسی کے باعث کی پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مالکان آج پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ جانے کیباعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پا رہے اور ملیں بند کرنے کے بات کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔رضاہارون نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل صنعت کے مسائل کی طرف ہنگامی بنیادوں پر توجہ دی جائے اور APTMA کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک کی معیشت کی تباہ حال صورتحال پر تشویش رکھتی ہے اور APTMA کو مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہنگامی بنیادوں پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے بجلی اور گیس کے ریٹ کم کر سبسڈی کا اعلان کرے، GIDC کے اطلاق پر نظرثانی کر کے ختم کیا جائے اور انڈسٹری سے وابستہ تمام بقایا جات فوری ادا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک ترقی کرے گا، روزگار پیدا ہو گا اور تجارتی خسارہ کم ہوگا۔


کراچی ، جون 21 2017
تحریک کو کامیابی سے چلانے میں خواتین کا مرکزی کردار ہوتا ہے، مصطفی کمال
سرجانی ٹاؤن کی عوام نے تمام جماعتوں کو آزمایا ہے 1.5 ہزار مہاجر نوجوان پابند سلاسل ہیں
سرجانی ٹاؤن کی خواتین نے افطار کا اہتمام کرکے پاکستان میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے مصطفی کمال
کراچی ، جون 20 2017
پاکستان کی تاریخ میں کسی جماعت نے 14 ماہ کی قلیل مدت میں عوام میں اتنی مقبولیت نہیں ملی جتنی پی ایس پی کو حاصل ہوئی ، مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہے، مصطفی کمال
پیپلزپارٹی پارٹی سے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کرنے والے کارکنان کو مبارکباد
قصبہ علی گڑھ سے منتخب ہونے والوں نے اس علاقے کے عوام کی خدمت نہیں کی،مصطفی کمال


کراچی ، جون 19 2017
سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جانب سے پوری پاکستانی قوم اور ٹیم کو مبارکباد
بھارت کو ناقابل فراموش شکست دوچار کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان کپتان سرفراز احمد اور پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
کراچی( ) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو چیمپئینز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد،چیئرمین و صدر پاک سرزمین پارٹی نے اس فتح کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے بھارت کو ناقابل فراموش شکست دوچار کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان کپتان سرفراز احمد اور پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کر کے اپنی محنت لگن اور اتحاد سے فتح حاصل کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم نے قوم کو عید سے قبل عید کا تحفہ دیدیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آیندہ آنے والے بڑے مقابلوں میں بھی پاکستانی ٹیم اپنا اور پوری قوم کا وقار مزید بلند کرے گی اور پاکستان میں ہم پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی جلد دیکھیں گے.
کراچی ، جون 18 2017
پاک سرزمین پارٹی میں عوام کی شمولیت کا سلسلہ تیزی سے جاری
لاہور ڈسٹرکٹ کمیٹی میں ارکان کی تعداد میں اضافہ اور تنظیم نو کا جلد اعلان کیا جائے گا رضا ہارون
چیئرمین پاک سر زمین پار ٹی سید مصطفٰی کمال کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کی دعوت


کراچی ، جون 18 2017
مہاجروں کے نام پر سیاست کے بعد بھی عوام کو پینے کا صاف پانی، گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا سید مصطفی کمال
منتخب نمائندے عوام کے حقوق کیلئے ریلی نکالتے ہیں، لیکن احتجاجاً اپنی سیٹیں نہیں چھوڑتے
مصطفی کمال نے اس شہر پر 300ارب روپے اس لیے خرچ نہیں کیے تھے کہ اس شہر کا یہ حشر کیا جائے جو آج ہے
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور سیکریٹری جنرل رضا ہارون کی یتیم بچوں کیلئے پاکستان میڈیا کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب
یتیم بچوں کیلئے ایسے پروگرام کا انعقاد خوش آیند ہے ہمیں ان باہمت بچوں کو دیکھ کر بھی ہمت ملتی ہے، مصطفی کمال
کراچی ، جون 18 2017
سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کی انچولی امام بارگاہ شہداء کربلا میں منعقدہ معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی مجلس میں شرکت
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال ,صدر انیس قائم خانی کا JDC کا دورہ
جے ڈی سی کے رفاہی وفلاحی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مصطفٰی کمال
شہادت حضرت علیؑ کی مجلس میں سید مصطفیٰ کمال وانیس قائم خانی کی شرکت
ہمارا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے جس کے حصول کے لئے ہم جدوجہد کررہے ہیں. مصطفٰی کمال
پی ایس پی چیرمین مصطفی کمال کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کی دعوت


کراچی ، جون 18 2017
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت پر آصف حسنین کا اظہار مذمت
نام نہاد کراچی کے دعوےدار کرپشن کے سرپرست ہیں ٹینکر مافیا کی سرپرستی بھی مہاجر قوم کے نام نہاد داعوےدار کر رہے ہیں آصف حسنین
پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے آصف حسنین
کراچی ، جون 17 2017
امت مسلمہ حضرت علی (رضہ) کے مبارک زندگی پہ عمل کرکے موجودہ مسائل سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔ سید مصطفی کمال
تمام مسلم ممالک کو اہنے اتحاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے
حکومت یوم علی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے


کراچی ، جون 16 2017
پی ایس پی میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص کے معززینِ شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر
عوام الیکشن میں سندھ کے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیں گے، میڈیا سے گفتگو
میرپورخاص ڈویژن کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
میرپورخاص ( ) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی 2018 کے الیکشن میں صوبے سندھ میں حکومت ہماری ہوگی، سندھ کے حکمرانوں نے عوام کی زندگیوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے چھوٹے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے حکومت اس مسئلہ کو حل کرے، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، 3.5 لاکھ بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے ذہنی و جسمانی کمزوری کا شکار ہیں لیکن حکمران اپنی جیبین بھرنے میں مصروف ہیں، عوام الیکشن میں سندھ کے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میرپورخاص ڈویژن کی جانب سے شہر کی سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، سماجی شخصیات ، صنعتکاروں اور دیگر معززین کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر میں میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا، تقریب میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب اور میر عتیق تالپور سمیت میرپورخاص ڈویژن کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک موجود تھے ، افطار ڈنر کی پر رونق تقریب میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی جے یو آئی، جماعت اسلامی، سنی تحریک، دعوت اسلامی، علماء مشائخ کمیٹی، انجمن تاجران، ایوان صنعت و تجارت، بزنس کمیونٹی. سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور شہریوں نے میں بڑی تعداد میں شرکت کی
کراچی ، June 14 2017
کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، سید مصطفی کمال


کراچی ، June 11 2017
حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے حیدرآباد کے معززینِ شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال صدر انیس قائم خانی نے شرکا کا استقبال کیا
شہر کی تمام سیاسی و مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ، June 11 2017
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا.
پی ایس پی کے دعوت افطار میں گورنر سندھ محمد زبیر، اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی سمیت شہر کراچی کے معززین کی شرکت
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے THE BANQUET میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا. چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کراچی کے معززین کا استقبال کیا، افطار ڈنر کی تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینیٹر سعید غنی، نثار کھوڑو وقار مہدی سہیل عابدی،سینیٹر عبدالحسیب خان، پی ٹی آئی سے عمران اسماعیل،مسلم لیگ ن سندھ کےجوائنٹ سیکرٹری حاجی چن زیب سنی تحریک کے رہنما شاہد غوری، قونصل جنرل فرانس، سیکریٹری پریس کلب مقصود یوسفی، اے ایچ خانزادہ، جبکہ فنکاروں میں غالب کمال، مانی، قیصر نظامی ارشد محمود، حنا دلپزیر اور نامور سماجی، فلاحی انجمنوں کے رہنماؤں،دانشور،ادیب، شعراء،پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء ،بزنس کمیونٹی،تجریہ نگار ،کالم نویس، صحافی برادری ، کھلاڑی اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی. پررونق اور پر ہجوم تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان کی بقاء و سلامتی استحکام کیلئے خصوصی دعا کروا کر کیا گی


کراچی ، June 11 2017
پاکستان میں رنگ، نسل و زبان میں بٹی ہوئی عوام کو ایک کرنے آئے ہیں، سیاسی منشور عوام کی خدمت ہے، مصطفی کمال
اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ہم اس کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے اختلافات ختم ہونگے تو پاکستان ترقی کریگا،
سید مصطفی کمال نے اتحاد ملی اور انیس قائم خانی نے تنظیم عزاداری پاکستان کے افطار میں شرکت
کراچی ()پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے علیحدہ علیحدہ جگہوں پر افطار ڈنر کی دعوت میں شرکت کی، سید مصطفی کمال نے اتحاد ملی اور انیس قائم خانی نے تنظیم عزاداری پاکستان کے افطار میں سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی اور نیشنل کونسل اراکین کے ہمراہ شرکت کی،اتحاد ملی کی افطار پارٹی میں موجود جید علماء اکرام ، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور شرکا ء سے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے گفتگو کر تے ہوئیے کہا کہ پاکستان میں رنگ، نسل و زبان میں بٹی ہوئی عوام کو ایک کرنے آئے ہیں، سیاسی منشور عوام کی خدمت ہے، انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا اپنا جھنڈا ہے لیکن اسے کارکنان کے ہاتھوں میں نہیں دیا ہم نے پاکستان کے جھنڈے کو تھاما کیونکہ جھنڈے لگانے پر اس شہر میں فسادات ہوتے تھے اس لیے ہم نے پاکستان کا جھنڈا اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بنیں، پاکستان کے جھنڈے کو مانے والے سے ہم نے کوئی جھگڑا نہیں کرنا اور پاکستان کا جھنڈا سب جماعتوں کا جھنڈا ہے انہوں نے کہا کہ اختلافات ہو سکتے ہیں مگر ہم اس کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے اختلافات ختم ہونگے تو پاکستان ترقی کریگا۔
کراچی ، June 11 2017
عوام کو بھی اب 2018 میں بار بار آزمائے ہوئے حکمرانوں کو مسترد کر کے سید مصطفٰی کمال جیسی باکردار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا.، رضا ہارون
کراچی ()پاک سر زمین پار ٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے پریس کلب پر کراچی یونین آف جرنلسٹ کی دعوت افطار میں شرکت کی. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ کراچی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے آبادی کے لحاظ سے کراچی کو نظر انداز کیا گیا ہے 70 فیصد کما کر دینے والے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، اس شہر میں پانی اور بجلی مانگنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ 14 مئی پی ایس پی کے ملین مارچ کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں پانی کے لئے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کر کے جمہوری دور میں آمریت کی بدترین مثال قائم کی گئی. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پچھلے دس سالوں میں عوام کو جو حقوق نہیں دیئے وہ اگلی بار منتخب ہو کر بھی نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کے پاس کئی مرتبہ صدر، وزیراعظم اور وزیر اعلٰی سمیت، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے عہدے رہے لیکن انہیں اگر مسائل حل کرنے ہوتے تو کر چکے ہوتے. انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی اب 2018 میں بار بار آزمائے ہوئے حکمرانوں کو مسترد کر کے سید مصطفٰی کمال جیسی باکردار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا.


کراچی ، June 11 2017
رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی
جمشید دستی کو فوری رہا کی جائے پنجاب حکومت سے مطالبہ۔ انیس قائم خانی
کراچی ( ) صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے منتخب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ضمیر و وطن فروشوں کو حکومت کی جانب سے ڈھیل دی جاتی ہے لیکن متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے انسان دوست ممبر قومی اسمبلی کو تحویل میں لینا سراسر ناانصافی ہے، انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جمشید دستی کو فوری رہا کیا جائے.
کراچی ، June 09 2017


کراچی ، June 09 2017
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں
پر محمد دلاور اور ارتضی فاروقی کا اظہار مذمت
کراچی شہری اپنے قیمتی سامان اور لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم ہورہیں جو پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،محمد دلاور اور ارتضی فاروقی
کراچی شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر پیشہ عناصر کی رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،محمد دلاور اور ارتضی فاروقی
کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے ارکان محمد دلاور اور ارتضی فاروقی نے کہاکہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی شہر ملک کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے یہاں کے شہریوں کے ساتھ لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر پیشہ عناصر کی رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور ان کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافی ہو رہا ہے اور شہری اپنے قیمتی سامان اور لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم ہورہیں جو پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی کارکردگی کو بہتر کرے ایماندار فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے، قابل اور ایماندار افسران کو آگے لائے نہ کہ ان کی جگہ نااہل اور من پسند افسران تعینات کرنے سے باز رہے اور پولیس اور دیگر اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے انہیں سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔انہو ں نے حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ٹھوس مبثت اقدامات بروئے کار لائے جائیں
کراچی ، June 08 2017
پاک سرزمین پارٹی عوام مخالف بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے، کراچی کی معاشی اہمیت اور آبادی کے لحاظ سے اسپیشل پیکج مختص کیا جائے ، ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی کے لئے 100 ارب ،حیدرآباد کے لئے 50 ارب اور دیگر کے لئے 25 ارب فی ڈسٹرکٹ مختص کئے جائیں
رمضان میں کوئی سبسڈی نہیں دی گئی جس سے عوام کو ریلیف ملتا
سندھ کی پچاس فیصد آبادی کراچی میں بستی ہے اورکرا چی کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے
وزیر اعلی سندھ وفاق سے وسائل مانگتے ہیں لیکن خود نچلی سطح پر منتقل نہیں کرتے
وزیر اعلی سندھ سے نوکریاں میرٹ پر دینے کا مطالبہ
پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوئس میں پرہجوم پریس کانفرنس خطاب


کراچی ، June 07 2017
پاک سر زمین پارٹی سندھ کے عوام دشمن صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد
کراچی پاکستان کی مجموعی آبادی کا 10% فیصد ہے اس لحاظ سے وفاق اور صوبے سے کراچی کو200 ارب روپے سالانہ ملنے چاہئیں
حیدرآ بادکے لئے 50ارب اورمیر پورخاص ،سکھر،نواب شاہ، لاڑکانہ کے لئے 25،25 ارب کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کا سندھ حکومت کو 90% فیصد ریوینیو دینے والے کراچی شہر کو بری طرح نظر انداز کرناقابل افسوس ہے،
نام نہاد شہری نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے جس کی بدولت آج سندھ اور بالخصوص شہری علاقے تباہی کے دہانے ہر پہنچ گئے
وفاقی حکومت کراچی کیلئے 100 ارب کے اسپیشل فنڈ کا اجراء کرے
وفاقی حکومت ملک کے لئے 70فیصد ریوینیو دینے والے شہر کے لئے 100ارب روپے کے اسپیشل فنڈ کا فوری اجراء کرے
کراچی( ) پاک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے کیلئے 90 فیصد ریوینیو دینے والے شہر کراچی کوایک بار پھر بجٹ 2017-18 میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ کراچی ملک کی مجموعی آبادی کا 10فیصد، صوبہ سندھ کی آبادی کا کم و بیش 50 فیصد ہے لہٰذاآبادی کے تناسب سے کراچی کو وفاق سے بجٹ میں 100ارب روپے اور حکومت سندھ سے بھی100 ارب روپے ملنے چاہئیتھے۔حکومتِ سندھ نے سندھ کے تمام ڈویژنز کے مقابلے کراچی کیلئے سب سے کم بجٹ رکھا ہے، جو شہر پورے صوبے کو چلا رہا ہو اس کی تعمیر و ترقی کو نظر انداز کرنا سراسر ظلم ہے ۔وفاقی حکومت ملک کے لئے 70فیصد ریوینیو دینے والے شہر کے لئے 100ارب روپے کے اسپیشل فنڈ کا فوری اجراء کرے ۔ حکومتِ سندھ کارکردگی کے لحاظ سے اپنے تمام محکموں میں ناکام ہو چکی ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال سندھ میں شرح خواندگی مزید5فیصد گر جانا ہے۔ڈاکٹر صغیر احمد نے پاک سر زمین پارٹی کا حکومت سندھ سے مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لئے 100ارب روپے ،حیدرآباد کے لئے 50ارب روپے ، میر پورخاص ،سکھر،نواب شاہ، لاڑکانہ کے لئے 25,25 ارب کا فوری اعلان کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد شہری نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے جس کی بدولت آج سندھ اور بالخصوص شہری علاقے تباہی کے دہانے ہر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ حکومت سندھ کا اپوزیشن پارٹیوں اور سندھ کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہ کر نا غیر جمہوری رویہ ہے۔
ڈاکٹر صغیر احمد کل بروز بدھ کراچی پریس کلب میں دوپہر 12 بجے سندھ بجٹ پراہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور بجٹ پر پاک سرزمین پارٹی کا تفصیلی مؤقف پیش کریں گے۔
کراچی ، June 05 2017
کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پر مذمت کی ہے، محمد دلاور ، ارتضی فاروقی ،عبداللہ شیخ
پاک سر زمین پارْٹی کے نیشنل کونسل کے اراکین محمد دلاور، ارتضی فاروقی اور عبداللہ شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پر مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے شہری حکومت اور واٹر انیڈسیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے نیو کراچی. نارتھ کراچی بلدیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی عوام کو پانی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران نے شہری حکومت اورکراچی اینڈ واٹر سیوریج کی کارکردگی کھلے کرپشن کا نتیجہ ہے بلدیاتی نمائندے مئیر کراچی جب رشوت کا بازار گرم کریں گے تو شہر کولوٹنے والوں کے حوالے کرنے کے ساتھ یہ سب برابر شریک جرم ہیں عنقریب عوام ان کا احتسا ب کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی قلت کی وجہ سے شہریوں کی زوز مرہ کی معلومات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس سے عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کا نوٹس لیں اور رمضان کے مہنے پانی بلاتطعل یقینی بنایا جائے
کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں خطرناک پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے … رضاہارون
ننھے معصوم باسم خان کی پتنگ کی ڈور گلے میں پھنس جانے سے ہلاکت انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے
حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس اندوہناک واقعہ پرلاپرواہی برتنے اور خاندان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کی بھرپور مذمت
والد کاشف اور اہل خانہ سے دلی تعزیت .. تدفین میں رضاہارون، ڈاکٹرصغیراحمد، سیدمبشرامام سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت


کراچی ، جون 04 2017
پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے گزشتہ روز نیو کراچی میں پی ایس پی کے عہدیدار کاشف خان کے چھ سالہ صاحبزادے محمد باسم خان کی پتنگ کی ڈور گلے میں پھنس کر ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3 جون شام ساڑھ چھ بجے کاشف اپنی بیگم اور بیٹے کے ہمراہ افطار سے قبل سودا لینے موٹرسائیکل پر مارکیٹ جا رہے تھے جب کالا اسکول، سحرسینٹر خیام اسٹاپ، نیوکراچی کے نزدیک اچانک پتنگ کی ڈور آگے بیٹھے باسم کے گلے کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔ باسم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن مناسب طبی امداد میسر نہ ہونے کی وجہ سے باسم جانبر نہ ہو سکا۔
جناب رضاہارون نے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس اندوہناک واقعہ پرلاپرواہی برتنے اور خاندان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو معصوم ننھا باسم زخمی ہونے کے بعد تڑپ تڑپ کرمناسب طبی امداد نہ ملنے کے باعث اپنی جان سے گیا اور دوسرے جانب حکومت اور انتظامیہ کا عمل انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا نوٹس لے، غمزدہ خاندان سے رابطہ کر کے ان کی داد رسی کی جائے، ہر ممکن تعاون کرے اور انتظامیہ کہ لاپرواہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی تشویشناک اور بے حسی کی انتہا کہ وہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی مناسب اقدامات اٹھاتے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں خطرناک پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی محمد باسم خان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور مستقبل میں ایسے حادثات کو روکنے کیلئے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ مزید کسی ایک بھی بچہ یا شہری کو پتنگ بازی اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے فوری اعلانات اور اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ باسط کے پیش آنے والے حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اس کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔
سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئروائس چیئرمین ڈاکٹرصغیراحمد، ممبر نیشنل کونسل سیدمبشرامام، کراچی ڈویژن اور دیگر تمام علاقائی عہدیداروں وکارکنان نے گزشتہ رات باسط کی تدفین میں شرکت کی اور ان کے والد اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے بھی دلی تعزیت، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
کراچی ، June 04 2017
160گزشتہ رات لندن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت ۔ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال
دہشتگردی کے حملے میں معصوم جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ مصطفی کمال
دہشتگردی پوری دنیا کا مشترکہ مسلۂ ہے
کراچی (۔ ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے گزشتہ رات لندن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔


کراچی ، June 03 2017
ماہر قانون دان ایڈووکیٹ شریف الدین پیرزادہ کے انتقال پر سید مصطفی کمال اظہار افسوس
کراچی ، June 03 2017
سندھ حکومت و بلدیاتی ادارے سراسر کراچی اور کراچی کے باسیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، ڈاکٹر صغیر احمد
حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کراچی کے لوگوں کا سودا کرنے میں مصروف ہیں
کراچی(۔ ) پاک سرزمین پارٹی کے سینئیر وائس چئیرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کے کراچی کے عوام ماہ صیام کے اس بابرکت مہینے میں K الیکٹرک کی ہڈدھرمی اور بے حسی کی وجہ سے سحروافطار انتہاء اذیت و کرب میں گزار رہے ہیں۔ سندھ حکومت و بلدیاتی ادارے سراسر کراچی اور کراچی کے باسیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کراچی کے لوگوں کا سودا کرنے میں مصروف ہیں یہ اپنی تجوریاں رشوت کے پیسوں سے بھرنے میں صرف دلچسپی رکھتے ہیں۔ایسی صورتحال میں اعلی عدلیہ K الیکٹرک کی اس لوٹا ماری کا ازخود نوٹس لے اور کراچی کے لوگوں کو انکا لوٹا ہوا پیسہ اور اس اذیت سے فوری نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے۔


کراچی ، June 02 2017
کراچی شہرکے ساتھ کے۔الیکٹرک کی ظلم و نا انصافی کی بنیاد ایم کیو ایم اور اس کے بانی نے رکھی ہے ۔ وسیم آفتاب
رمضان کے مقدس ماہ اور شدید گرمی میں کے۔الیکٹرک کی نا قص کارکردگی پر شدید مذمت
پی ایس پی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے ساتھ K الیکٹرک کی ظلم و ناانصافی کی بنیاد MQM اور اس کے بانی نے رکھی ہے۔ سابق گورنر عشرت العباد، الطاف حسین اورایم کیو ایم k الیکٹرک کی انتظامیہ سے کروڑوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے رہے ہیں اور آج بھی k الیکٹرک کے غیر قانونی اقدامات کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔ انہوں بے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اووربلنگ k الیکٹرک کی انتظامیہ حکومتی اور سیاسی سرپرستی کے بغیر نہیں کرسکتی۔ وسیم آفتاب نے رمضان کے مقدس ماہ اور شدید گرمی میں K الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے 100 ارب سے ذیادہ لوٹنے کے باوجود K الیکٹرک بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں کوئی بہتری نہیں لائی۔ K الیکٹرک کو ملک کی بجلی کی ضروریات یا معاشی ترقی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انہیں صرف غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام سے اووربلنگ کی مد میں ناجائز منافع چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ K الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے۔ ماہ صیام میں سحر و افطار کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے. سپریم کورٹ کراچی شہر کے ساتھK الیکٹرک کی جانب سے جاری ظلم و ناانصافی کا نوٹس لے، رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور کراچی کی عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کر کے عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائیں.
ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران نے عوام کو پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہےِ ترجمان پی ایس پی
کراچی ( ) پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران نے عوام کو پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے، ملک کا معاشی پہیہ جام ہو چکا ہے، صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں، روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو رہے، لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن وفاقی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے اراکین عوام کی حالت زار سے بے خبر ہیں. پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے سیاست دانوں کو صرف انتخابات میں عوام کی یاد آتی ہے اور بقیہ سال وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں. اس ساری صورتحال کا زمہ دار ہمارے ملک میں موجود لسانی، مذہبی اور خاندانی سیاست ہیں، پاکستان میں عوام کو اب خود اپنے مسائل کے حل کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، عوام کو نہ صرف ان لوگوں کو مسترد کرنا ہوگا جو عوام سے جھوٹے وعدے اور دعوے کر کے ووٹ لیتے آئے ہیں بلکہ ایسی قیادت کا ساتھ بھی دینا ہوگا جو با کردار ہو، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار اوردور اندیشی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم سے مخلص ہونا پڑے گاانہوں نے کہا کہ سید مصطفی کمال ملک کے مسائل ہی اجاگر نہیں کر رہے بلکہ ان کا حل بھی بتا رہے ہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کے ملک سے بالا تر زاتی مفادات عوامی مسائل کے حل کے عملی اقدامات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر دوسرے مسئلوں میں الجھایا ہوا ہے لیکن اب 2018 میں عوام سید مصطفی کمال کا ساتھ دے کر ثابت کریں گے کہ ملک میں اب صرف بنیادی مسائل پر سیاست ہوگی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں سر فہرست کھڑا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے.
کراچی ، June 01 2017
سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کے لئے دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے،ترجمان پاک سرزمین پارٹی
غیرجمہوری، غیرآئینی اور غیر قانونی طور طریقوں سے تحقیقات پر اثر ڈالنا ماضی کا حصہ ہیں
کراچی( )پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کے لئے دھمکی آمیز بیان قابل مذمت ہے. انہوں نے کہا کہ حاضر سروس اور ریٹائرمنٹ کا اشارہ بظاہر JIT پر ہے جو سپریم کورٹ کے ماتحت کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی قانون و آئین سے مبرا نہیں ہے اور ادارے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں اس لئے JIT میں شامل تمام ادارے اپنے اپنے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے چیئرمین سینٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سینیٹر کے اس انتہائی متنازعہ اور قابل اعتراض دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لیں جو جمہوری دور میں عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے کام میں اثرانداز ہونے کی کوشش ہے. انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری، غیرآئینی اور غیر قانونی طور طریقوں سے تحقیقات پر اثر ڈالنا ماضی کا حصہ ہیں اور ان روایات کو دوہرایا جانا مناسب عمل نہیں۔
