ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی گریجویٹی اور پینشن کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں،کے پی ٹی(KPT) کی انتظامیہ سے مطالبہ، توقیر احمد

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ2012 میں نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسزمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کریں۔

( پ ر )پاک سر زمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کااجلاس پاکستان ہاؤس میں صدر توقیر احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں مختلف محکموں کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس کی کاروائی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے نمائندہ وفدنے لیبر فیڈریشن کے ذمہ داران کو کے پی ٹی کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ایک5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کے پی ٹی کے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریگی اورعملی کوششیں کریگی۔صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کہا کہ کے پی ٹی کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی گریجویٹی اور پینشن کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے اور 2012 میں نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرحل کریں۔انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ ان مسائل کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت کاشکار ہیں۔