سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ ماہِ محرم میں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔ وسیم آفتاب، وائس چیئرمین، پاک سرزمین پارٹی
سندھ حکومت ماتمی جلوسوں اور مجلسوں میں شریک عزاداروں کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرے۔
(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ ماہِ محرم میں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائے، سندھ حکومت ماتمی جلوسوں اور مجلسوں میں شریک عزاداروں کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرے، سندھ حکومت کے تمام نمائندے ماتمی جلوسوں کے راستے پر شرکاء کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی انجام دیں۔ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی تسلی بخش ہے، انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے لیے علماء کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کو آپسی بھائی چارے کی فضا کو فروغ دے کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Recent Comments