سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے NTS ٹیسٹ کے پرچوں کے آوٹ ہونے پر نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں صدر انجینئر توصیف اعجاز و اراکین مرکزی کابینہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر انجینئر توصیف اعجاز و اراکین مرکزی کابینہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے NTS کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کے پرچوں کا آوٹ ہونا مجرمانہ غفلت ہے،انکا مزید کہنا تھا کے NTS کے تحت ہونے والے ٹیسٹ کے پرچوں کے آوٹ ہونے کے بعد طلباء کو انصاف فراہم کیا جائے اور امتحانی پرچوں کے آوٹ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارواء عمل میں لاء جائے،انکا مزید کہنا تھا کے ڈاکٹر عطاالرحمن اور ادیب رضوی جیسے ماہر تعلیم و طب کے شعبے سے وابستہ قابل افراد پر مشتمل کمیٹی بناکر اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے طلباء کو انصاف فراہم کیا جائے اور مجرمانہ غفلت میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے،اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کے اگر طلباء کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان سندھ بھر میں طلباء کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
Recent Comments