پاک سرزمین پارٹی کی کراچی ڈویژن کی بزرگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
16 رکنی بزرگ کمیٹی میں عبدالجلیل صدر، سابق ایم پی اے عزیز بانٹوا سینئر نائب صدر جبکہ اسلم جاوید جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کی کراچی ڈویژن کی بزرگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ شب ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سلیم تاجک اور ممبر نیشنل کونسل سیف یار خان نے پاکستان ہاؤس میں بزرگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ 16 رکنی بزرگ کمیٹی میں عبدالجلیل صدر، سابق ایم پی اے عزیز بانٹوا سینئر نائب صدر جبکہ اسلم جاوید جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ بعد ازاں منتخب کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Recent Comments