پاک سر زمین پارٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کی بنیادوں پر حلقہ بندیوں کو مسترد کرتی ہے۔سید مصطفی کمال
حلقہ بندیوں میں جلد بازی سے عوام کی ایوانوں میں صحیح نمائندگی متاثر ہو گی۔چیئر مین پاک سر زمین پارٹی
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مشقوق مردم شماری کی بنیادوں پر نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے مہیہ کیئے گئے، ابتدائی نتائج کی بنیادوں پر نئی حلقہ بندیوں سے سازشوں اور تنازعات کو فروغ ملے گا جبکہ مردم شماری کے حتمی نتائج عام انتخابات سے ایک ماہ قبل اپریل 2018 سے قبل پیش نہیں کئے جا سکیں گے۔ جس سے ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا اقدام ان سیاسی جماعتوں کو مطمئن کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو پہلے دن سے مردم شُماری کے نتائج کو مسترد کر رہی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایک جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ابھی تک حلقہ بندیوں کا اختیار نہیں ملا جبکہ دوسری جانب مردم شماری کے نتائج پر سوالیہ نشان برقرار ہے، جیسے مقامی حکومتوں کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر موجودہ حلقہ بندیوں پر کرائے گئے تو نئی حلقہ بندیوں میں جلد بازی سے عوام کی ایوانوں میں صحیح نمائندگی متاثر ہو گی اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت بھی۔
Recent Comments