پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے شہید ایم پی اے رضا حیدر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے شہید ایم پی اے رضا حیدر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے گھر میں منعقدہ علامہ عمران مہدی نقوی کی مجلس میں شرکت کی۔ وفد کے شرکاء میں وائس چیئرمین وسیم آفتاب، اراکین نیشنل کونسل محمد رضا اور قمر اختر سمیت علاقائی ذمہ داران بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وسیم آفتاب نے شہید رضا حیدر کے صاحبزادے خرم حیدر سے ملاقات میں ان کے والد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔