پی ایس پی کا دورہ سندھ 10 تا 16 اکتوبر 2017
پاک سرزمین پارٹی اپنے قیام کے پہلے روز سے ہی پاکستان بھر اور خصوصا سندھ میں تیزی سے اپنے انتظامی ڈھانچے کو منظم اور متحرک کرنے میں مصروف رہی ہے۔ عام تصور کے برعکس اپریل 2016 سے ہی باقاعدہ حیدرآباد ، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ، خیرپور، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، ٹھٹہ، لاڑکانہ، عمرکوٹ، کوٹ غلام محمد، تھرپارکر، مٹھی، ڈگری، شہدادپور سمیت سندھ کے تمام اضلاع و ٹاؤنز میں تیزی سے پی ایس پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث آرگنائزیشن کا کام جاری رہا۔ کئی مرکزی نوعیت کے پروگرامز روایتی علاقوں میں کرنے کے بعد اب پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی 10 تا 16 اکتوبر عوام کے بے حد اصرار پر سندھ کے تنظیمی و عوامی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سندھ بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے پی ایس پی کے کام کا جائزہ لینا اور مختلف اضلاع، ٹاؤنز، تعلقوں اور تحصیلوں میں نمائندہ تنظیمات سمیت بااثر شخصیات سے رابطہ کرنا شامل ہے۔
پروگرام شیدول برائے پی ایس پی دورہ سندھ
۱۔ ?10 اکتوبر کو اس دورے کا آغاز پاکستان ہاؤس کراچی سے منگل کی صبح دس بجے ہو گا؛ شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے ریلی کی شکل میں نیشنل ہائی وے، رزاق آباد ٹریننگ سینٹر پر استقبالیہ کیمپ پر مصطفی کمال خطاب کریں گے۔وہاں سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں پر خطابات کرتے ہوئے، ٹھٹہ میں مزارات پر حاضری اور مارکیٹوں کا دورہ؛ اور شام 7.30 بجے مکلی میں صحافیوں، وکلا، تاجر، عمائدین شہر سے ملاقات اور مختلف جماعتوں کے کارکنان کی پی ایس پی میں شمولیت اور ملاقاتیں بمقام ارسلان پیلس۔
۲۔?11 اکتوبر ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں کوٹری سائٹ پھاٹک پر استقبالیہ کیمپ، عیدگاہ بہار کالونی اور کوٹری سٹی میں پرچم کشائی؛ گدو چوک حسین آباد پر پرچم کشائی اور پاکستان ہاؤس پر مرکزی خطاب اور ملاقاتیں۔ حیدرآباد سٹی میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پروفیشنل فورم کا پروگرام، تاجر انجمنوں کے نمائندہ وفود سے ملاقاتیں اور لطیف آباد اور سٹی حیدرآباد پر پرچم کشائی کی تقریب اور خطاب۔
۳۔?12 اکتوبر میرپورخاص جاتے ہوئے ٹنڈوالہ یار پر استقبالیہ کیمپ پر آمد؛ میرپور خاص گیٹ پر استقبال، مہاجر کالونی اور چاندنی چوک پر پرچم کشائی، شام 6:30 بجے پاکستان ہاؤس میرپورخاص ممیں عمائدین شہر، برادریوں کے نمائندوں اور تاجر برادری سے ملاقات۔
۴۔?13 اکتوبر عمرکوٹ روانگی، 11 بجے پریس کلب کا وزٹ، کنری میں استقبالیہ کیمپ و علمائے کرام، تاجر برادری سے ملاقات اور عوامی اجتماع سے خطاب۔ 2 بجے سامارو میں عوام سے ملاقات و خطاب؛ شام 5 بجیکوٹ غلام محمد میں مرکزی استقبالیہ عوام و کارکنان ومعززین شہر سے خطاب۔
۵۔?14 اکتوبر ڈگری، جھڈو، نواں کوٹ میں استقبالیہ کیمپوں کا وزٹ؛ مٹھی تھرپارک میں عوامی اجتماع سے خطاب اور پریس کلب کا پروگرام اور مٹھی اسپتال کا دورہ۔
۶۔?15 اکتوبر سانگھڑ، شہدادپور، شاہ پورچاکر، سانگھڑ ناکہ پر استقبالیہ کیمپوں کا دورہ، رات 7 بجے نوابشاہ میں منوہ آباد اجمیری چوک پر عوامی اجتماع سے خطاب۔
۷۔?16 اکتوبر ڈسٹرکٹ نوابشاہ میں 11 بجے میٹ دی پریس، 1 بجے بھنگوارگوٹھ میں عوامی اجتماع؛ 2 بجے ایچ ایم خواجہ آڈویٹوریم میں فارمہ ایسوسی ایشن اور نیشنل پریس کے صحافیوں و تاجر نمائندوں سے ملاقات۔
Recent Comments