کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اجلاس،عوامی ردعمل ‘کراچی میئر کراچی کے کرپشن کے باعث تباہ ہے ۔آصف حسنین
میئر کراچی کو عہدے سے ہٹانے کی سٹی کونسل کے اراکین کے عوامی مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔آصف حسنین
پاک سرزمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ میئر کراچی کو عہدے سے ہٹانے کی سٹی کونسل کے اراکین کے عوامی مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کرپٹ سیاست دانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک کے معاشی حب کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ مئیرکراچی ہر ٹھیکے میں کمیشن لے رہے ہیں جس کی بدولت کراچی تباہ ہوگیا، اب عوام سب جان چکے ہیں کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست اور نہیں چلے گی اور26 ارب روپے میں سے ایک روپیہ بھی کراچی پر خرچ نہیں کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اجلاس میں کونسل کے اراکین نے میئر کراچی کے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے،کونسل کی عمارت میں عوامی ردعمل جمہوری اور فطری عمل ہے ‘کراچی میئر کراچی کے کرپشن کے باعث تباہ ہوا ہے
Recent Comments