نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں آئندہ انتخابات میں پی ایس پی نوجوانوں کو پچاس فیصد نمائندگی دے گی۔چئیرمن پی ایس پی مصطفی کمال کی نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے وفد سے گفتگو
نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے وفدکی پاکستان ہاوس میں چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی۔وفد کو یوتھ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ تعلیم اور ہیلتھ پر کام کریں گے۔ ہر شعبے میں نوجوانوں کو بھر پور نمائندگی دیں گے۔پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا 64فیصد نوجوان ہیں۔پی ایس پی نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ میں اپنی پارٹی کا تا حیات چئیرمن نہیں ہوں کل کوئی نوجوان اس سیٹ پر بیٹھے گا۔ ہم نوجوان قیادت کو سامنے لے کر آئیں گے۔ ہماری یو تھ کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے ۔ نیشنل یوتھ اسمبلی کو نوجوانوں کے مسائل پر کام کر نے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



