• LIST OF CANDIDATES
  • OUR MANIFESTO
  • ARTICLES
  • Media
    • Picture Gallery
    • Videos
    • TV Interviews
  • LEADERSHIP
  • NEWS
  • Contact Us
Pak Sarzameen Party Pakistan
Pak Sarzameen Party Pakistan

November 1st, 2020
  • LIST OF CANDIDATES
  • OUR MANIFESTO
  • ARTICLES
  • Media
    • Picture Gallery
    • Videos
    • TV Interviews
  • LEADERSHIP
  • NEWS
  • Contact Us
Press Release
Home
PRESS RELEASES

Press Release

July 16th, 2018 Nadir Qureshi PRESS RELEASES comments

اختلاف اور نفرت کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور 2018کاالیکشن پاکستان میں تبدیلی کا سال ؂ثابت ہو گا، ڈکٹر صغیر احمد ،فوذیہ قصوری،
25جولائی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر پی ایس پی کے نمائندوں کو فقید المثال کامیابی سے ہمکنار کریں ،پی ایس پی کے امیدواران کی عوام سے اپیل

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں لیاقت آباد موسی کالونی ،یوسی 20۔B عیسہ نگری کورنگی ٹاون یوسی 23 میں ،منعقد کارنر میٹنگز ، ایمپریس مارکیٹ ،رنچھوڑ لائن ٹاون، یوسی 5سول کواٹر اور پان منڈی گنگا بائی کمپاونڈ میں عوام ملاقاتوں، بارازروں کے دورہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے پی ایس پی کے این اے 247کی نامزد امیدوار فوزیہ قصوری ،این اے 245کے نامزد امیدوار ڈاکٹر صغیر احمد ، این اے 255کے نامزد امیدوار ڈاکٹر جمیل راٹھور،امیدوار پی ایس 106 سید قمر اختر نقوی ،این اے 240کے نامزد امیدوار آصف حسنین ، اور پی ایس 96کے امیدوار سید فیصان یاسرنے کہاکہ اختلاف اور نفرت کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور 2018کا الیکشن پاکستان میں تبدیلی کا سال ؂ثابت ہو گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25جولائی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں گھروں سے نکل کر پی ایس پی کے نمائندوں کو فقید المثال کامیابی سے ہمکنارکرکے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے ، جبکہ این اے 240 کے امیدوار شیراز وحید نے کورنگی ٹاؤن یوسی 25 میں عوام سے ملاقاتیں کیں جبکہ این اے241 کے نامزد امیدوار دانش خان پی ایس 97 کے نامزد امیدوار سعد صدیقی نے عوام سے ملاقاتیں کیں اور مصطفی کمال کا پیغام پہنچایااسی طرح این اے 251کے نامزد امیدوار نہال ملک او پی ایس 117 کے امیدوار محمد عادل خان نے عوام سے ملاقاتیں اور ہینڈ بل تقسیم کئے جبکہ این اے 249 نامزد امیدوار ڈاکٹر فوزیہ حمید اور پی ایس 116 نامزد امیدوار محمّد شاہنواز قریشی نے گلشنِ غازی کے علاقے الطاف نگر میں خواتین، بزرگ اور دیگر علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں اسی طرح پی ایس 103کی نامزد امیدوار صو فیہ سعید نے سو سائٹی میں عوام سے ملاقاتیں اور ہنڈ بل تقسیم کئے جبکہ این اے 237کے نامزد امیدوار آفاق جمال نے میمن گوٹھ میں دکاندارو میں پی ایس پی کے پمفلٹ تقیسم کئے اسی طرحپی ایس 121کے نامزد امیدوار شیخ عبد اللہ نے سرجانی سیکٹر 39بی میں عوام سے ملاقاتیں کی او رمصطفی کمال کا پیغام پہنچایا


میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے جو ہمیشہ کیلئے ہے مصطفی کمال

25 جولائی باطل کی شکست اور حق کی فتح کا دن ہے، مصطفی کمال

انشاء اللہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلی ہوگا اور 2023 میں پی ایس پی وزیر اعظم ہوگا، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان انتخابی ریلی نکالی گئی

ریلی کے شرکاء نے پی ایس پی کے انتخابی پر چم تھامے رکھے ہوئے تھے

ریلی کے راستے میں دکانداروں نے باہر آکر ریلی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان انتخابی ریلی نکالی گئی اورپی ایس پی ٹی کے زیر اہتمام نکالے جانے والی ’’ ریلی‘‘ کا آغاز پاور ہاوس چورنگی سے ہوا جو کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئی نیوز کراچی سیکٹر فائیو ای میں جاکر اختتام ہوئی جبکہ ریلی کی قیادت پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کی ۔ ریلی میں چاروں طرف لوگوں کے سر ہی سر اورپی ایس پی کے انتخابی پرچموں کی بہار نظر آرہی تھی۔ ریلی کے شرکاء ٹرکوں، بسوں، ویگن، کاروں، موٹر سائیکلوں، پر سوار تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پی ایس پی کے انتخابی کے پرچم تھام رکھے تھے اورپی ایس پی کے حق میں پرجوش نعرے لگارہے تھے۔ ریلی کے راستے میں دکانداروں نے باہر آکر ریلی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور جگہ جگہ عوام بڑی تعداد میں کھڑے ریلی کا استقبال کررہے تھے ریلی میں مختلف اقسام کی سواریوں کی تعداد ہزاروں میں تھی، راستے میں لوگوں نے اپنے گھروں سے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ ریلی میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جگہ جگہ انہوں نے اپنا روائتی رقص کررہے تھے۔ ریلی کا شرکاء کہنا تھا کہ آج کی یہ ریلی ہمارے روشن مستقبل ضمانت ہے ۔ ریلی کا شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے جو ہمیشہ کیلئے ہے اور آج کے اس عظیم و عالیشان ریلی نے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ سنادیااورانشاء اللہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیر اعلی ہوگا اور 2023 میں پی ایس پی وزیر اعظم ہوگا اور 25 جولائی باطل کی شکست اور حق کی فتح کا دن ہے انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے تم کو گورنر بنوایا تمہارے ایم پی ایم این اے بنوائے اور بھر بھی تم کہتے ہوجاگ مہاجر جاگ تم نے مہاجروں کو کیا دیا اس شہر کو ہی کچرا کنڈی بنا دیا ،پی ایس پی کے آنے سے لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہوئی ہیں میری ماؤں میری بہنوں کیا تمہارے بچے آج زیادہ محفوظ ہیں اس سے پہلے زیادہ محفوظ تھے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا نام کے ساتھ اس شہر کے لوگوں پر کوئی بھی الزام لگادوں یقین کر لیا جاتا ہے ہم نے یہاں کے لوگو کو سمجھایا ان کا مقدمہ لڑا آج شہدا قبرستان لاشیں نہیں جاتی ہیں اگر پی ایس پی نہ ہوتی تو آج جیلوں میں 1500کی جگہ 15000نوجوان ہوتے تھے اس مو قع پرچیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے نیو کراچی میں این اے 253، پی ایس 124 کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا


ختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی پی ایس پی کے منشور کا اہم حصہ ہے مصطفی کمال

دس سالوں میں سندھ میں ایک ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کئے جاچکے ہیں اور آج بھی 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاکہ اختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی پی ایس پی کے منشور کا اہم حصہ ہے ہم ہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے اس شہر کو پہلے بھی بنایا تھا اور دوبارہ اس شہر کو ہم ہی بنائینگے ان خیالات اظہار انہوں نے ڈیفنس فیز 1 میں مقامی آرکیٹیکٹ کی دعوت میں موجود بزنس کمیونٹی شخصیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این اے 247 حلقے سے پی ایس پی کے نامزد امیدوار فوزیہ قصوری اور پی ایس 111 کے امیدوار مبشر امام بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ دس سالوں میں سندھ میں ایک ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کئے جاچکے ہیں اور آج بھی 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ آپ کے ووٹ سے میری زندگی نہ ہی ایک دن کم ہوگی نہ بڑہ جائیگی بلکہ میری زمہ داری اور بھی زیادہ ہوجائیگی اوراس شہر کے تین کروڑ انسانوں کی خدمت کا اجر اللہ کے نزدیک کیا ہوگا ہم سوچ بھی نہیں سکتے اس موقع پر این اے 247کی نامزد امیدوار فوذیہ قصوری نے کہاکہ پی ایس پی واحد جماعت ہے جس نے 30فیصد ٹکٹس صرف نوجوانوں کو دیئے ہیں اورخواتین کو بھی سب سے زیادہ ٹکٹس دینے والی جماعت پی ایس پی ہے


اپنے مفادات کے خاطر عوام کو نفرت اور تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا پی ایس پی نامزد امیدواران
قومی و صو بائی نامزد امیدواروں کی عوام سے ملاقاتیں اور پمفلٹ تقیسم کئے

پاک سر زمین پارٹی تحت درسلام اپارٹمنٹ،کورنگی ٹاون یوسی 36ایریا 32ڈی ناصر کالونیِ فریئنٹیر یو سی 14 میں سیوڑے بابا اور ربانی محلہ منعقد کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ این اے 241کے نامزد امیدوار دانش خان اور پی ایس 97کے نامزد محمد سعد صدیقی،پی ایس 129 کے نامزد امیدوار فصیل معیز پی ایس 120 کے نامزد امیدوار نصیرالدین نے اپنے مفادات کے خاطر عوام کو نفرت اور تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا اور 25 جولائی کونفرت و تعصب کی سیاست کرنے والی جماعتوں کو عوام مسترد کر دیں گے اور اس سلسلے میں این اے 252 کے امیدوار افتخار اکبر رندھاوااور پی ایس 121 کے نامزد امیدوار عبداللہ شیخ نے منگوپیر روڈ الغازی ولاز سلطانہ آباد uc کے الیکشن کیمپ کا دورہ کیا الیکشن کمیٹی سے ملاقات کی اسی طرح این اے 237افاق جمال نے شاہ فیصل کالونی عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے جبکہ این اے 255 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر جمیل راٹھورنے ناظم آباد نمبر 2 کی مشہور پشاوری چپل مارکیٹ کا دورہ کیااور پی ایس پی انتخابی منشور تقسیم کئے اسی طرح این اے 242 کے نامزدامیدوار ایڈوکیٹ حسان صابر اور پی ایس 99 کے نامزد امیدوار تاج محمد اخاخیل کی احسن آباد سیکٹر4 میں عوام سے ملاقاتیں کیں اور پمفلٹ تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


25جولائی کو طلو ع ہونے والا سورج مظلوموں اورمحکوموں کا دن ثابت ہوگا، مصطفی کمال ، چیئر مین پی ایس پی

دور نفرتوں کی سیاست کا نہیں بلکہ محبتوں کا پرچار کرنے کا دورہے ، مصطفی کمال

اور نگی ٹاون کی عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،،نظام زندگی تباہ ہو چکا ہے

پی ایس پی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے مصطفی کمال
پانی کا مسئلہ سب سے زیادہ خطرناک نوعیت حاصل کرتا جارہا ہے ، رضاہارون

سندھ کا اگلی وزیر اعلی مصطفی کمال ہونگے اشفاق منگی
کراچی والے پاس پی ایس پی کو علاوہ کوئی دوسرا اپشن نہیں ہے،

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہاکہ نفرتوں کی سیاست نے ملک کو تبادہ برد کر دیا ،یہ دور نفرتوں کی سیاست کا نہیں بلکہ محبتوں کا پرچار کرنے کا دورہے ، پی ایس پی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ہماری جدوجہد کا مقصد کراچی کی خوشحالی اور پاکستان کو مضبوط کرنا ہے او 25جولائی کا د ن کراچی عوام کو تقڈیر بدلنے کا دن ہے ۱ور25جولائی کو پی ایس پی کے انتخابی نشان دولفن مہر لگا کر بھاری اکثریت کامیاب کرائی ا ن خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی این اے 250 قذافی چوک اور نگی ٹاون میں منعقد عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سمیت پی ایس پی نامزد امیدوران بھی موجود تھے انہوں نے کے لیے اور نگی ٹاون کی عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں،،نظام زندگی تباہ ہو چکا ہے اورآج اورنگی ٹاون کے رہائیشوں سے ان کی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج اورنگی ٹاون کی عوام کے لیئے قومی شناختی کارڈ کا حصول بہت بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے اورنادرا کے ظالمانہ روئیے اور ناروا سلوک نے عوام کو شدید ذہنی ازیت سے دوچار کر رکھا ہے قومی شناختی کارڈ کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے اورعوام کو شناختی کارڈز سے محروم کر نا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے اس موقع پر سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہاکہ پانی کا مسئلہ سب سے زیادہ خطرناک نوعیت حاصل کرتا جارہا ہے اوریہ شہری اور صوبائی حکومتوں میں رہنے والے آپ کے مسائل کبھی حل نہیں کرسکتے بلکہ مزید اضافہ ہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ان مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے اسلئے 25 جولائی کو ووٹ دیتے وقت آپ کو صحیح غلط کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ امیدوار این اے 250 حفیظ الدین نے کہاکہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے سیاست میں ایک نئی روایت قائم کی ہے اوریہ روایت محبت پھیلانے کی ہے اور نفرتیں مٹانے کی ہے امیدوار پی ایس 120نصیر خان نے کہاکہ پی ایس پی کی کاوشوں سے آج اس پنڈال میں بلوچ، پختون اور مہاجرایک گلدستہ کی طرح بیٹھے ہیں امیدوار پی ایس 119محبوب عالم نے کہاکہ مصطفی کمال نے اس شہر کو دوسرا سب زیادہ ترقی حاصل کرنے والا شہر بنایا ۔اس مو قع پر ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پی ایس پی شمولیت اعلان کیا
بعدازاں پاک سر زمین پارٹی ملیر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان انتخابی ریلی نکالی گئی اورپی ایس پی کے زیر اہتمام نکالے جانے والی ’’ریلی‘‘ کا آغاز انتخابی ریلی ملیر کالا بورڈ سے ہوا جوسعود آبادمیں جاکر اختتام ہوئی جبکہ ریلی کی قیادت پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کی۔ ریلی میں چاروں طرف لوگوں کے سر ہی سر اورپی ایس پی کے انتخابی پرچموں کی بہار نظر آرہی تھی۔ ریلی کے شرکاء ٹرکوں، بسوں، ویگن، کاروں، موٹر سائیکلوں، پر سوار تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پی ایس پی کے انتخابی کے پرچم تھام رکھے تھے اورپی ایس پی کے حق میں پرجوش نعرے لگارہے تھے۔ ریلی کے راستے میں دکانداروں نے باہر آکر ریلی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور جگہ جگہ عوام بڑی تعداد میں کھڑے ریلی کا استقبال کررہے تھے پاک سرزمین پارتی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ میرے پاس اربوں روپے نہیں کہ میں ٹی وی پر اشتہار چلواوںیہ جو بڑے بڑے اشتہار چلا رہے ہیں ان کے دھوکوں میں مت آنا اور25جولائی کو طلو ع ہونے والا سورج مظلوموں اورمحکوموں کا دن ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دینا چاہتے ہیں تعلیم عام کرنا چاہتے ہیں اورتعلیم ہمارا زیور تھا ہم اس روایت کو پھر زندہ کرینگے جبکہ 25جولائی کے بعد تمہارے تمام مسائل تمہارے منتخب نمائندے حل کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم نے جیسا کراچی کو ماضی میں بنایا تھا ایسا پھر بنائینگے یہ بات کہنے کو کسی اور جماعت کے پاس نہیں انہوں نے کہاکہ شکر ہے اس رب کا جس نے لوگوں کے دلوں کو پی ایس پی کے حق میں پھیر دیا اور25جولائی کو فجر کی نماز کے بعد سے ہی پولنگ اسٹیشن پر لمبی لمبی قطاریں بنانی ہیں انہوں نے کہاکہ ایک ایک ووٹ کی اہمیت ہے پی ایس پی کے امیدواروں کو بھاری مارجن سے کامیاب کرانا ہے پی ایس 93کے نامزد امیدوار ا شفاق منگی نے کہاکہ آج ملیر کے عوام نے ثابت کردیا کہ مصطفی کمال ہی ان کا لیڈر ہے اورسندھ کا اگلی وزیر اعلی مصطفی کمال ہونگے اس مو قع پر چیئر مین پی ایس پی مصطفی کمال نے این اے 239,پی ایس 93 کے الیکشن آفس اورملیر سعود آباد میں این اے 239 پی ایس 93 اوراین اے 250 پی ایس 120پی ایس119پی ایس 114کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیاجبکہ چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں واقع پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس کا ہنگامی دورہاس موقع پر این اے 245 کے امیدوار ڈاکٹر صغیر احمد،این اے 244 کے امیدوار سعید شفیق اور پی ایس103 کی امیدوار بیرسٹر صوفیہ سعید بھی موجودتھے


25 جو لائی کو پی ایس پی محنت کشوں کے ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرینگے ,توقیر احمد

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی ہدایت پر لیبر فیڈریشن کا سوسائٹی میں زمےداران کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت صدر لیبر فیڈریشن توقیر احمد نے کی، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد نے کہا کہ25 جو لائی کو پی ایس پی محنت کشوں کے ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پی ایس پی کے منشور میں مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ، تعلیم، صحت، روزگار سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے واضح مؤقف یے انہوں نے کہا ک محں ت کش طبقہ اپنے سیاسی و شعور مظاہرہ کریں تاکہ پی ایس پی کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر آ کراپنی آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دیں سکتے ہیں اس مو قع پر سابقہ ایم پی اے ارتضی فاروقی نے بھی خطاب کیا۔


پریس ریلیز

پاک سر زمین پارٹی

سید مصطفی کمال نے بنوں میں سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انتخابات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نگراں حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

اکرم خان درانی کے قافلے اور سراج رئیسانی سمیت انکے قافلے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا

صوبائی حکومتوں سے زخمیوں کے لیئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

(پ ر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے بنوں میں سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں دونوں واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ حالیہ پے در پے حملے انتخابات سبوتاژ کی سازش ہیں اورانتخابات سے قبل حالات خراب کر کے ملک دشمن عناصر پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انتخابات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نگراں حکومت پر عائد ہوتی ہے کیوں کہ اب تک نگراں حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق نامزد عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ سید مصطفی کمال نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سمیت عوام کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ معصوم افراد کو آگ و خون میں نہلانے والے عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی کے قافلے کے شہداء اور سراج رئیسانی سمیت انکے قافلے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے صوبائی حکومتوں سے زخمیوں کے لیئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔


پریس ریلیز

پاک سر زمین پارٹی

کارکنان اپنا کردار ایسا رکھیں کہ لوگ اس سے متاثر ہو کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوں ۔انیس قائم خانی

ہمارا کہیں ہونا لوگوں کے لیئے راحت کا باعث ہو زحمت کا نہیں۔صدر پاک سر زمین پارٹی

پاک سر زمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری

پاک سر زمین پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کواجاگر کررہی ہے اور ان کا حل بھی بتا رہی ہے۔

(پ ر)پاک سر زمین پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے محمد شکیل پراچہ ، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے اختر نیازی، محمد خانن، قادر خان، طارق خان ، جاوید اورمحمد عابد نے پاکستان ہاؤس میں صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی اور پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی کے فلسفے اور سید مصطفی کمال کے کردار سے متاثر ہو کر شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مسائل کواجاگر کررہی ہے اور ان کا حل بھی بتا رہی ہے۔ ماضی میں سید مصطفی کمال نے اس شہر کو بنایا تھا اور اب ملک کو تاریخ کے اندھروں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا تجربہ اور صلاحیت بھی صرف مصطفی کمال میں ہی ہے۔ اس موقع پرصدر انیس قائم خانی نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ہدایت کی کہ اپنا کردار ایسا رکھیں کہ لوگ اس سے متاثر ہو کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوں ہمارا کہیں ہونا لوگوں کے لیئے راحت کا باعث ہو زحمت کا نہیں۔


پریس ریلیز

پاک سر زمین پارٹی

سید مصطفی کمال نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ کراچی جوزف کارڈینیئل کوٹس سے ملاقات کی

ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔مصطفی کمال

(پ ر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل چرچ میں آرچ بشپ کراچی سر جوزف کارڈینیئل کوٹس سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کے موجودہ حالات اور مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مو قع پرچیئر مین پی ایس پی سیدمصطفی کمال نے کہاکہ ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مذاہب کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اس طرح کے سانحات کو روکنے کیلئے سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے کی کی ضرورت ہے، انتخابات کیلئے سازگار ماحول اور امیدواروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سر جوزف کارڈینئیل کوٹس کا انتخاب پاکستان کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور انہیں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جبکہ سر جوزف کارڈینئیل کوٹس نے اس موقع پر سید مصطفی کمال کی امن کے لیئے کاوشوں اور ان کی ملک میں بہتری کے لیئے کاوشوں کو سراہا۔


پریس کانفرنس

پاک سر زمین پارٹی

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

علامہ شہنشاہ حسین نقوی ہمارے بزرگ ہیں ہم ان کی بات کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں ۔مصطفی کمال

ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ مصطفی کمال

مصطفی کمال نے کراچی کے انداز سیاست کو بدلا ہے ہم مصطفی کمال اور ان کی جماعت کیلئے دعا گو ہیں ۔ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی

(پ ر)پاک سر زمین پارٹی چیئرمین مصطفی کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے چیئر مین پی ایس پی سیدمصطفی کمال نے کہاکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی ہمارے بزرگ ہیں ہم ان کی بات کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اگر اللہ نے ہم سے کام لینا ہے تو وہ لے گا جو اللہ کی رضا ہوگی ہم اس پر راضی ہونگے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ ذاتی طور پر مصطفی کمال صاحب کا جو اس شہر کیلئے درد ہے میں اس کی ہمیشہ قدر کرتا ہوں جو بات آج سب لوگ کررہے ہیں وہ بات مصطفی کمال دوسال پہلے بیان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے کراچی کے انداز سیاست کو بدلا ہے ہم چیئرمین پی ایس پی اور ان کی جماعت کیلئے دعا گو ہیں۔ اس موقع پرپی ایس پی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب،ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی محمد رضا،قومی اسمبلی کے امیدواران برائے این اے 254 ارشد وہرہ،این اے256 عادل صدیقی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران برائے پی ایس 125 انور رضا130، خرم فیاض129،فیصل معیز106،قمر اختر نقوی 89 اورظیم میمن بھی ہمراہ موجود تھے۔





  • Tags
  • press release
  • Press-Releases
Facebook Twitter Google+ LinkedIn Pinterest
Next article چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات
Previous article پاک سرزمین پارٹی بلدیہ ٹاؤن کے نامزد امیدوار برائے پی ایس 116 محمّد شاہنواز قریشی، پارٹی کی الیکشن کیمپین کے حوالے سے خود میدان میں آگئے

Nadir Qureshi

Facebook Comments

Related Posts

PRESS RELEASES

تعصب و لسانیت سے پاک قیادت میں ہی ملک وقوم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ سید مصطفی کمال

پی ایس پی کا منشور استحکام پاکستان اور غریب و متوسط طبقے کے...
PRESS RELEASES

پی ایس پی کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار کے والد کے انتقال پر مصطفی کمال و انیس قائم خانی کا اظہار افسوس

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس...
PRESS RELEASES

سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کا واحد حل شہری علاقوں سے وزیر اعلیٰ منتخب کرانا ہے۔ انیس قائم خانی، صدر پاک سر زمین پارٹی

لسانی سیاست کی طرف بلانے اور متحد ہونے کا درس دینے والے...

EVENT TIMELINE

Dec 21st 10:19 PM
EVENTS

Pak Sarzameen Party (PSP) District south general workers convention

Dec 7th 6:15 PM
EVENTS

تربیتی اجتماع

Nov 30th 7:33 PM
EVENTS

ڈسٹرکٹ کورنگی ورکرز کنوینشن, مورخہ 1 دسمبر بروز ہفتہ شام 5 بجے

Nov 27th 11:07 PM
EVENTS

محفل حمد و نعت کا انعقاد، بروز ہفتہ، 24 نومبر بعد نماز عشاہ

Nov 25th 11:02 PM
EVENTS

پی ایس پی کے زیر اہتمام محفل حمد و نعت کا باقاعدہ آغاز

Oct 11th 3:06 AM
EVENTS

سید مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت این اے 243 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

Jul 18th 2:24 AM
EVENTS

Thank you Karachi for your wonderful support

Weekly Quote

I like the dreams of the future better than the history of the past.

Thomas Jefferson

DON’T MISS THESE STORIES

24th Dec 2017, Pak Sarzameen Party Jalsa at Liaquatbad Flyover May 9th, 2017PSP HEADLINES

24th Dec 2017, Pak Sarzameen Party Jalsa at Liaquatbad Flyover

PSP  ‘million march’ Start on May 14 May 2nd, 2017LATEST ACTIVITIES

PSP ‘million march’ Start on May 14

Ex-President KCCI Mohammed Saeed Shafiq joins Mustafa Kamal’s PSP May 1st, 2017LATEST

Ex-President KCCI Mohammed Saeed Shafiq joins Mustafa Kamal’s PSP

Chairman Syed Mustafa Kamal Invited by Korangi Association of Trade & Industries. Apr 21st, 2017PSP HEADLINES

Chairman Syed Mustafa Kamal Invited by Korangi Association of Trade & Industries.

PSP SONGS

  • Aya Re Bhaya Zohaib Ali
  • WatanParastoon Cactus Productions
  • Aandhi Ali Rao

PSP WEEKLY PHOTOS

maxresdefault
maxresdefault (1)
CkIxMeaXAAUG7KD
571da77f6a75e
  • LIST OF CANDIDATES
  • OUR MANIFESTO
  • ARTICLES
  • Media
  • LEADERSHIP
  • NEWS
  • Contact Us
  • Back to top

About PSP

The slogan / motto of Pak Sarzameen Party (PSP) comes from two important aspects of our national lives and responsibilies. 'Azm-e-Pakistan' which represent our resolve towards our motherland and 'Arz-e-Pakistan' which indicates that all of us, the 'watan parast' Pakistani's are the true custodians of this land and its resources.

About Us

The Chairman
The President
Central Executive Committee
National Council
Division / Distric
Contact Us
Work with us

Resources & Services

Helpline
Upcoming Events
Branches / Unit Offices
Volunteer
Issues
Forum

Please select facebook feed.
© Pak Sarzameen Party Pakistan 2017. All rights reserved.
Produced by Mujeeb