پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں سہیل موسانی کی سربراہی میں اقرا یونیورسٹی کے طلبا اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کے وفد کی پاکستان ہاوس آمد اور چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سے ملاقات ، وفد میں شامل تمام افراد نے آنے والے جنرل الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی کی بھرپور حمایت اور پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم آپ کو پی یس پی کے پلیٹ فارم سے خوش آمدید کہتے ہے انہوں نے کہا پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ اختیارات کا مرکزی سطح تک محدود ہونا ہے کراچی میں تین فورٹ لائن ہیں جنمیں لوگوں کو سیاسی مذہبی اور زبان کی بنیاد پر لڑا کر پاکستان کے دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم نے جب یہ کام کرنے کا ارادہ کیا تو ہم نے سوچا ترقی جب تک پائیدار نہیں ہوگی جب تک آپس میں لوگوں میں محبت نہ ہو ہماری سوچ یہ ہے کہ ہماری جیت میں دوسری کی ہار نہ ہو ہم وہ کام کر رہے ہیں کہ جسمیں ہمارے دشمن کی خیر کا راستہ پی ایس پی سے ہی ہوکر گزرتا ہے ہم وہ لوگ ہیں کہ جن کے مخالفین بھرپور کوششوں کے باوجود بھی ہم پر ایک پیسے کے کرپشن کا الزام نہیں لگاسکے میری نظامت کے دور میں جو کام ہوئے اس کی وجہ سے کراچی روشنیوں کا شہر بنا لیکن گزشتہ دس سالوں میں سب کچھ برباد کردیا گیا ہم اقتدار میں آکر کراچی کو پھر زبان قوم ،نسل کی تفریق کے بغیر روشنیوں کا شہر بنائینگے ہمارا مقصد سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرچم کو ماننے والے ہر شخص سے ہمیں بات کرنی ہے چاہے وہ ہمارا مخالف ہی کیوں نہ ہو لیکن ہمیں کسی سے دشمنی نہیں کرنی ہم اپنے مخالف پر زیادہ محنت کرینگے اور زیادہ جھک کر ملینگے تاکہ وہ ہمارا قائل ہوجائے کیونکہ ہم جانتے ہیں جو راستہ ہم نے چنا ہے وہ ہی فلاح کا اور لوگوں کی بھلائی کا راستہ ہے


